عراق: تین پاکستانی شیعہ زائرین سمیت گیارہ ہلاک

18 دسمبر 2013
سمارا کے علاقے میں ایک بس پر فائرنگ کے نتیجے میں تین پاکستانی زائرین ہلاک ہوئے۔—اے ایف پی فائل فوٹو۔
سمارا کے علاقے میں ایک بس پر فائرنگ کے نتیجے میں تین پاکستانی زائرین ہلاک ہوئے۔—اے ایف پی فائل فوٹو۔

بغداد: عراق میں مختلف واقعات میں تین پاکستانی شیعہ زائرین سمیت گیارہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

پولیس افسران کا کہنا ہے کہ بدھ کے روز کا مہلک ترین واقعہ خالص کے علاقے میں پیش آیا جہاں ایک خود کش بمبار نے شیعہ زائرین کے ایک گروپ کو نشانہ بنایا جسکے نتیجے میں چھ افراد ہلاک جبکہ 16 زخمی ہوگئے۔

یہ علاقہ بغداد سے تقریباً 80 کلو میٹر دور ہے۔

ادھر بغداد کے شمال میں سمارا کے علاقے میں ایک بس پر فائرنگ کے نتیجے میں تین پاکستانی زائرین مارے گئے۔ ان کے ساتھ گروپ کے مترجم اور ڈرائیور بھی ہلاک ہوئے۔

دوسری جانب رمادی میں ایک خود کش بمبار نے پولیس چیک پوسٹ پر خود کو دھماکے سے اڑالیا جسکے نتیجے میں دو پولیس اہلکار مارے گئے جبکہ دیگر پانچ زخمی ہوئے۔

تمام افسران نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر یہ معلومات فراہم کیں کیوں کہ انہیں میڈیا سے گفتگو کی اجازت نہیں ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں