ٹی وی اداکارہ اور ماڈل ثناء خان کار حادثے میں ہلاک

08 مارچ 2014
ثنا خان۔ فائل تصویر
ثنا خان۔ فائل تصویر
ثنا خان ۔ فال تصویر
ثنا خان ۔ فال تصویر

حیدرآباد: ٹی وی اداکار اور ماڈل ثنا خان ایک روڈ ایکسیڈنٹ کے نتیجے میں ہلاک ہوگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وہ اپنے شوہر، اداکار بابر خان کے ہمراہ کراچی سے حیدرآباد آرہی تھیں کہ سپر ہائی وے پر لونی کوٹ کے قریب ان کی کار حادثے کی شکار ہوگئی اور اس وقت حیدرآباد صرف تیس کلومیٹر دور رہ گیا تھا۔

کار کو ثنا خان کے شوہر چلارہے تھے اور وہ حیدرآباد سے قریب لونی کوٹ کے علاقے میں اسپیڈ کی وجہ سے بے قابو ہوگئ اور پلٹ گئی۔ اس حادثے میں دونوں کو شدید زخم لگے۔

اطلاع ملنے پر موٹر وے پولیس حادثے کے جگہ پہنچی اور ایمبولینس کے ذریعے ثنا خان اور ان کے شوہر کو لیاقت یونیورسٹی ہسپتال جامشورو منتقل کیا گیا جہاں ثنا کسی قسم کی طبی امداد ملنے سے قبل ہی انتقال کرگئیں۔

بابر خان کو ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق بابر کو شدید نوعیت کے زخم آئے ہیں اور ان کی حالت نازک ہے۔

ثنا اور بابر گزشتہ سال دسمبر میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

ثنا نے ڈرامہ سیریل ' پرچھائیاں ' میں اپنے غیر معمولی کام سے شہرت حاصل کی تھی جبکہ بابر نے ڈرامہ سیریل ایک تمنا لاحاصل سی میں اپنی پرفارمنس سے لوگوں کے دل جیتے تھے

تبصرے (1) بند ہیں

alehaider Mar 08, 2014 01:16pm
dawn is Excellent news paper. i love dawn