دہشت گردوں کا پسنی ریڈار پوسٹ پر حملہ، اہلکار ہلاک
کوئٹہ: مسلح دہشت گردوں نے بلوچستان کے علاقے پسنی کے ریڈار پوسٹ پر حملہ کرکے اس پر قبضہ کرلیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک ہوگیا۔
بلوچستان کی وزارت داخلہ اور قبائلی امور کے سینئر افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ آٹھ مسلح عسکریت پسند پسنی ریڈار پوسٹ میں گھنس گئے اور وہاں ایک موجود اہلکار کو ہلاک کردیا۔ بعدازاں انہوں نے آٹھ دیگر اہلکاروں کو یرغمال بنالیا۔
افسر کے مطابق حملے کے بعد عسکریت پسندوں نے پوسٹ پر بم نصب کردیا جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شدت پسندوں نے پوسٹ میں کچھ آلات کو نقصان پہنچایا بعدازاں وہ فرار ہونے میں کامیاب رہے۔
تاحال کسی گروپ نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم افسران کا خیال ہے کہ اس میں بلوچ علیحدگی پسندوں کا ہاتھ ہوسکتا ہے۔
پسنی کو بلوچستان کے حساس ترین علاقوں میں شمار کیا جاتا ہے جہاں عسکریت پسند سیکورٹی فورسز، حکومتی تنصیبات اور حکومت نواز شخصیات کو نشانہ بناتے رہتے ہیں۔












لائیو ٹی وی