• KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C

'الطاف حسین کی نادرا رسیدوں کا ریکارڈ موجود'

شائع May 13, 2014

برطانیہ میں پاکستان کے سابق ہائی کمشنر واجد شمس الحسن نے کہا ہے کہ انہوں نے الطاف حسین کے گھر نادرا عملے کو بھجوا کر کوئی خلاف ضابطہ کارروائی نہیں کی کیونکہ بزرگ اور بیمار افراد کے گھر جا کر ڈیٹا لیا جا سکتا ہے۔

پاکستان صوبہ سندھ کی اہم سیاسی جماعت متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ الطاف حسین کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کا معاملہ ایک معمہ بن گیا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اور پاسپورٹس محمد صفدر نے پیر کوسینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کو بتایا تھا کہ ان کے محکمہ کو اب تک الطاف حسین کی جانب سے کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی۔

ڈان ڈاٹ کام سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے واجد شمس الحسن کا کا کہنا تھا کہ وہ وزارت خارجہ اس معاملے پر مسلسل فیکس کے ذریعے مطلع کرتے رہے تاہم وہاں سے کوئی مثبت جواب نہیں دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ الطاف حسین کی جانب سے ادا کی گئی فیس اور رسیدوں کو ریکارڈ ہائی کمیشن کے پاس موجود ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں بزرگ یا بیمار افراد کے گھر پر نادرا کے عملے کو بھیجا جا سکتا ہے اور ان ہی کی اجازت سے نادا کی ٹیم الطاف حسین کے گھر گئی۔

انہوں نے مختلف وزرا کی جانب سے تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت پاکستان چاہتے تو الطاف حسین کو تمام ضروری دستاویزات جاری کی جا سکتی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025