فٹبال ورلڈ کپ کے دس دلچسپ حقائق

06 جون 2014

برازیل میں بارہ جون سے عالمی فٹبال مقابلوں کا میلہ سجنے والا ہے۔ ایسے میں ڈان اردو نے ماضی میں اس ایونٹ سے جڑے تاریخی اور دلچسپ حقائق کو سلائیڈ شو میں پیش کیا۔ سلائیڈ شو میں دی گئی معلومات یوٹیوب چینل 'آل ٹائمز ٹین' سے لی گئی ہے۔

ایک -  1969 میں ورلڈ کپ  کا ایک کوالی فائنگ میچ ال سلواڈور اور ہنڈورس کے درمیان جنگ کا سبب بن گیا۔اس 'فٹبال جنگ' میں دو ہزار افراد ہلاک جبکہ ایک لاکھ سے زائد پناہ گزین ہو گئے تھے۔ دی گارجین /ڈیوک یونیورسٹی

دو - ورلڈ کپ،2010 میں جنوبی کوریا کے تماشائی ایک آرکسٹرا  کے کہنے پر تالیاں بجاتے تھے۔ لاس اینجلس ٹائمز/ ای ایس پی این/ ٹائم

تین - قطر 2022 کے عالمی کپ کی میزبانی پر 220 ارب ڈالرز خرچ کر رہا ہے ۔ یہ رقم پچھلے پانچ ٹورنامنٹس کے مجموعی اخراجات سے چار گنا زیادہ ہے۔اس کے علاوہ  یہ رقم دنیا کی 48ویں بڑی پرتگال کی مجموعی معیشت سے بھی زیادہ ہے۔ذریعہ کرسچین سائنس مانیٹر/ سی آئی اے ورلڈ فیکٹ بک

چار - 1994 ورلڈ کپ میں کولمبیا کے آندریس ایسکوبار نے غلطی سے اپنی ٹیم کے خلاف گول کر دیا تھا جس کے بعدانہیں گینگسٹرز نے قتل کر دیا۔ ان گینگسٹرز نے ورلڈ کپ میں کولمبیا کے اچھے کھیلنے پر پیسے لگا رکھے تھے۔ذریعہ دی گارجین

پانچ - عراقی ٹیم کے ورلڈ کپ مقابلوں میں کوالیفائی کرنے میں ناکامی پر صدام حسین کے بیٹے ادے نے قومی ٹیم کو تشدد کا نشانہ بنایا۔کھلاڑیوں کو ٹریننگ میں غیر حاضری پر جیلوں کی ہوا کھانا پڑی جبکہ کوالی فائنگ میں ناکامی پر انہیں کوڑے اور گٹر کے پانی میں نہانا پڑا۔ ذریعہ بی بی سی/ گارجین

چھ - 1950 کا ورلڈ کپ واحد ایسا ایونٹ تھا جس کا فائنل ایک میچ پر مشتمل نہیں تھا۔ یوروگوئے کے ہاتھوں ایونٹ میں شکست کے بعد کئی برازیلین مداحوں نے خود کشی کر لی تھی۔ ذریعہ بی بی سی / گارجین

سات- 1930 میں عالمی ورلڈ کپ کے پہلے فائنل  سے قبل ریفری نے میدان میں موجود ساٹھ ہزار تماشائیوں کی تلاشی کا حکم دیا۔سیکورٹی اہلکاروں کی تلاشی کے دوران سٹیڈیم سے 1600 پستول برآمد ہوئے۔ذریعہ فیفا

آٹھ - ورلڈ کپ 1990میں متحدہ عرب امارات نے گول کرنے والے اپنے ہر کھلاڑی کو رولز رائس تحفے میں دی تھی۔دوسری جانب، 1974 میں زائر کی ٹیم نے جرمنی میں اعزازی طور پر دی جانے والی  بی ایم ڈبلیو ٹیم بس کو چوری سے اپنے ملک لے جانے کی کوشش کی۔ ذریعہ الجزیرہ/ دی انڈیپنڈنٹ

نو - فیفا کے اطالوی نائب صدر اوٹرینو براسی نے جنگِ عظیم دوئم کے دوران ورلڈ کپ ٹرافی کونازی فوجیوں سے بچانے کی خاطر  اپنے بستر کے نیچے چھپا دیا تھا۔ ذریعہ فیفا

دس - فیفا کے صدر سیپ بلاٹر ماضی میں 'فرینڈز آف سسپنڈرز' نامی  عالمی سوسائٹی کے سربراہ رہ چکے ہیں۔اس سوسائٹی نے خواتین کو پنٹی ہوز کے بجائے سٹاکنگز اور سسپنڈرز پہنانے کی کوشش کی تھی۔ ذریعہ دی ایوننگ سٹینڈرڈ