• KHI: Partly Cloudy 28.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.4°C
  • ISB: Cloudy 19.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 28.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.4°C
  • ISB: Cloudy 19.1°C

زندگی کو قابل رحم بنا دینے والی گیارہ عادتیں

شائع June 25, 2014

نیویارک : خوشی کے بغیر زندگی بے رنگ ہے اور اس کا حصول ہر شخص کی خواہش ہوتی ہے مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ ہماری چند عادات زندگی کو قابل رحم بنا دیتی ہیں۔

تو اگر آپ بھی ان گیارہ عادتوں میں سے کسی ایک میں مبتلا ہیں جو امن، خوشی اور سکون کو ختم کررہی ہیں تو ان سے دوری اختیار کرکے زندگی کو ہنسی خوشی گزارا جاسکتا ہے۔


کینہ یا حسد رکھنا


معاف کردینا خوشی کی کنجی ہے، درحقیقت غلطیوں کو فراموش کردینا خود ہمارے لئے بہترین عمل ہوتا ہے کیونکہ جب ہم کسی سے نفرت کرتے ہیں، غصے یا ناراضگی کا اظہار کرتے ہیں تو اس کا اثر ہماری زندگی پر بھی ہوتا ہے۔

یہ غصہ اور ناراضگی ہمارے ذہن اور جسم میں جگہ بنالیتے ہیں جو کہ شخصیت خاص طور پر خوشی کیلئے زہر سے کم نہیں۔ تو حسد یا غصے کی عادت سے گریز خوش باش زندگی کیلئے بہت اہمیت رکھتا ہے۔


اپنے خوابوں کی تعبیر سے ہار مان لینا


اپنے خوابوں سے دور ہوجانا زندگی میں اداسی کا زہر گھول دیتا ہے، جب ہم اپنے مقصد کی راہ پر چل پانے کی ہمت نہیں کرپاتے تو اس کا نتیجہ درمیانی عمر یا بڑھاپے میں پچھتاوے کی صورت میں نکلتا ہے اور ہماری زندگیاں بے رنگ ہوکر رہ جاتی ہیں، کیونکہ اپنے خوابوں کو نظرانداز کرکے ہم دنیا کیساتھ اپنے اندر موجود انفرادیت کو شیئر نہیں کرپاتے۔


خوشی کا باعث سرگرمیوں کیلئے وقت نہ نکال پانا


کیا آپ لکھنے، گانے، پڑھانے یا مصوری کرنے سے محبت کرتے ہیں؟ مگر مصروفیت کی بناءپر ان کیلئے وقت نہیں نکال پاتے؟ تو جان لیں جب ہم اپنی خوشی کیلئے وقت نکالنے کو ترجیح نہیں دیتے تو اس کا نتیجہ رنگوں سے محروم زندگی کی صورت میں نکلتا ہے۔


دل سے رشتے نہ بنانا یا سطحی تعلقات قائم کرلینا


آج کی دنیا اتنی مصروف ہے کہ ہم دوست بنانے کیلئے وقت ہی نہیں نکال پاتے، اس طرح ہم تنہا رہ کر خود کو کمزور کرلیتے ہیں، اگر دیگر افراد سے حقیقی تعلق کی کوشش کی جائے تو اس سے ہماری روح بھی سرشار ہوجاتی ہے اور زندگی خوشی سے بھرجاتی ہے۔


موازنہ


دیگر افراد سے موازنہ اکثر غیرحقیقی اور مبالغہ آمیز ہوجاتا ہے، کیونکہ ہمیں اندازہ نہیں ہوتا کہ دیگر افراد کی زندگیوں میں کیا کچھ ہورہا ہے، ہم ان کی خوش قسمتی کے تو دشمن بن جاتے ہیں مگر یہ نہیں جان پاتے کہ انہیں کتنے مسائل کا سامنا ہے۔

درحقیقت دیگر افراد موازنہ کرکے ہم اپنی اچھی قسمت کے دشمن خود ہی بن جاتے ہیں۔


تجربے کی جگہ فائدے کو ترجیح دینا


ہم ہمیشہ زندگی کے قابل قدر تجربات کی بجائے انعامات یا اپنے فائدے کو ترجیح دیتے ہیں، ہم اپنے پیاروں سے ملنے کے لئے سفر پر اپنے مفاد کو ترجیح دیتے ہیں، تو یہ سوچ ہوسکتا ہے جوانی میں تو بری نہ لگے مگر عمر بڑھنے کے ساتھ جب تنہائی بڑھتی ہے تو اس وقت ایک دوست کی کمی ضرور محسوس ہوتی ہے جو ہماری مصروفیات کی بناءپر ہم سے دور ہوگیا۔


یہ سمجھ لینا کہ ہم زندگی سے مطمئن ہیں


حقیقی طور پر خوش باش افراد ہمیشہ آگے بڑھنے کی جستجو کرتے ہیں، کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ ہمیشہ آگے بڑھنا ہی زندگی میں فرحت اور کامیابی کا سبب بنتا ہے، جبکہ نت نئی چیزوں کو سیکھنا زندگی کو کبھی بے رنگ نہیں ہونے دیتا۔


فیصلے کرتے وقت خوفزدہ رہنا


جب بھی کوئی فیصلہ کریں تو تو نتائج کی زیادہ پروا نہ کریں۔ درحقیقت بہترین فیصلے ہی تخلیقی اور پیار جیسے جذبات کے زیراثر کئے جاتے ہیں، جبکہ ڈر خوشیوں کا سب سے بڑا دشمن ہوتا ہے۔


خودغرضی یا کسی کو کچھ نہ دینے کی عادت


کنجوسی یا خودغرضی کی عادت سے نکل کر جب ہم دیگر افراد کی مدد کیلئے آگے بڑھتے ہیں تو زندگی میں مسرت کا احساس بڑھ جاتا ہے، بلکہ یہ خوشی کا سب سے بڑا ذریعہ بھی بن سکتا ہے۔


اپنی ذات میں مگن رہنا


کیا آپ دیگر افراد کی زیادہ پروا نہیں کرتے اور یہ خیال میں ذہن میں رہتا ہے کہ ہم اپنی مشکلات کو خود حل کرسکتے ہیں؟

اگر ہاں تو جان لیں اپنی ذات کی حد تک یہ اطمینان عارضی تو ہوسکتا ہے مگر طویل المعیاد بنیادوں پر یہ مایوسی کا سبب بھی بن سکتا ہے، ہمیں اپنی ذات سے باہر نکل کر خوشی اور امن کو تلاش کرنا چاہئے۔


موجودہ لمحے سے لاپرواہی


ہم اکثر اس بات پر پریشان رہتے ہیں کہ مستقبل میں کیا ہوگا، یا ماضی کیا ہوا۔

کیا آپ کو معلوم ہے کہ حال یا موجودہ لمحہ وہ وقت ہوتا جو حقیقی خوشی، امن اور اطمینان کا سبب بنتا ہے، کیونکہ کل کیا ہوگا وہ کسی کو معلوم نہیں اور جو گزر گیا اسے بدلا نہیں جاسکتا۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025