بجلی کی پیداوار 13 ہزار اور طلب 19 ہزار میگاواٹ ہے، خواجہ آصف
اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی خواجہ آصف نے پیر کے روز کہا ہے کہ ملک میں بجلی کی پیداوار 13 ہزار جبکہ طلب 19 ہزار میگاواٹ ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ گزشتہ دو روز کے دوران بجلی کا شارٹ فال سات ہزار میگا واٹ تک پہنچ گیا تھا۔
اس موقع پر انہوں نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر عوام سے معذرت کی اور کہا کہ آئندہ دو سے تین روز میں بجلی کی پیداوار بڑھے گی جس سے شارٹ فال میں کمی واقع ہوگی جبکہ درجہ حرارت میں کمی سے بھی حالات قابو میں لانے میں مدد ملے گی۔
وفاقی وزیر کے مطابق سسٹم بیٹھنے کے خدشے کے پیش نظر مجبوراً وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے لوڈشیڈنگ کرنا پڑی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بارش ہونے کی صورت میں لوڈ شیڈنگ کی صورت حال بہتر ہوجائے گی۔












لائیو ٹی وی