پاکستان اور ہندوستان دراصل ایک ہیں، صنم سعید

اپ ڈیٹ 15 جولائ 2014
پاکستانی ماڈل و اداکار  صنم سعید۔- فائل فوٹو
پاکستانی ماڈل و اداکار صنم سعید۔- فائل فوٹو

پاکستانی ماڈل و اداکار صنم سعید نے ہندوستان میں لوگوں پر پاکستانی شوز کے مثبت اثرات پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں صنم سعید نے کہا کہ وہ اس بات کو سمجھنے سے قاصر ہیں کہ آخر کیوں پاکستان اور ہندوستان مختلف اقوام سمجھے جاتے ہیں، حالانکہ دونوں میں بہت زیادہ مماثلت موجود ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ دونوں ایک ہی ہیں۔

انتیس سالہ اداکار ہندوستان میں اپنے ڈرامے 'زندگی گلزار ہے' کی کامیابی پر کافی خوش نظر آئیں جس میں انھوں نے لوئر مڈل کلاس لڑکی کا کردار ادا کیا تھا۔

صنم کا کہنا تھا کہ ہندوستان اپنی کہانیاں سنانے کیلئے بولی وڈ کو استعمال کرتا ہے وہ دنیا میں بڑی فلمیں بنانے والی صنعتوں میں سے ایک ہے اور یہ لوگ فلموں کے ذریعے سیاست، محبت اور ڈرامہ دکھانے کے ماہر ہیں جبکہ پاکستان میں ہمارا میڈیم چھوٹی سکرین ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہم زیادہ فلمیں نہیں بناتے جبکہ تھیٹر بھی نہ ہونے کے برابر ہے، یہی وجہ ہے کہ بیشتر افراد کے لیے تفریح کا واحد ذریعہ گھر میں بیٹھ کر ٹی وی دیکھنا ہے۔

برطانیہ میں پیدا ہونے والی صنم سعید چھ سال کی عمر میں کراچی منتقل ہوئی تھیں، ان کا کہنا ہے کہ وہ ایسے کردار منتخب کرتی ہیں جن سے خواتین کی جدوجہد کا اظہار ہوتا ہو۔

صنم نے مزید کہا کہ وہ ایسے شوز کرنے کی کوشش کرتی ہیں جو اخلاقی طور پر لوگوں کو متاثر کریں اور وہ نوجوان لڑکیوں کے لیے رول ماڈل بن کر عوام کے تصور کو تبدیل کر سکیں۔

تبصرے (4) بند ہیں

shazia malik Jul 15, 2014 02:59pm
Pakistani and Indians are two separate nations, alhamd.o.lillah! But many people are unable to understand it which means their lack of knowledge , two nation theory given by our ancestors is as valid today as it was in the past!
usman Jul 16, 2014 10:41am
This community can have an ideology No worries ...
Ahmad Jul 16, 2014 11:19am
we are different from Hindus because of difference in our way of living. we believe in one Allah. our concept of right n wrong are different. we seek guidance from our Holy Prophet (PBUH). rest all are human beings living on this earth and have same physiology and anatomy but from where one gets its beliefs that matter a lot. if drama was liked by Indians , it does not mean that actress should start equating followers of Islam with Hindus. we are not one. and can never be . the actresses who are very fond of Indian culture and values , they must get residence over there.
Muhammed saqib Jul 16, 2014 04:13pm
Neither you are beautiful nor there is beauty in yours statement.