• KHI: Partly Cloudy 21.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 21.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.6°C

چکوال میں سڑکوں کی تعمیر کے دو منصوبوں کا افتتاح

شائع July 16, 2014

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے آج بدھ کے روز اپنے دورۂ چکوال کے دوران سڑکوں کی تعمیر کے دو منصوبوں کا افتتاح کیا۔

یہ سڑکیں چکوال سے راولپنڈی اور چکوال سے سوہاوا کے درمیان تعمیر کی جائیں گی۔ ان کا افتتاح کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ان منصوبوں کے لیے فنڈز کی کمی نہیں ہونے دی جائے گی۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے واضح کیا کہ اقتدار سے استعفیٰ انہیں نہیں، بلکہ کسی اور کو دینا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت نے عوام کو سبز باغ نہیں دکھائے اور بحرانوں پر قابو پانے میں وقت لگے گا۔

اپنے خطاب کے دوران ملک میں امن و ترقی کے وعدے دہراتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے جب اقتدار سنبھالا تھا تو اس وقت ملک کی اقتصادی حالت بہت کمزور تھی۔

نواز شریف نے کہا کہ سابقہ حکومتیں بجلی کا بحران حل نہیں کرسکیں اور موجودہ حکومت گزشتہ ایک سال سے اس سنگین مسئلے پر کام کررہی ہے جس میں ابھی وقت لگے گا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کراچی سمیت ملک میں امن قائم کرکے ترقی کے عمل کو تیز کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025