مسلم امّہ، آلو کے پکوڑے اور منہ کے فائر

17 جولائ 2014
فلسطینیوں کو اِس حال کو پہنچانے والی کرپٹ فلسطینی لیڈرشپ اور باقی اسلامی دنیا پر انگلی اٹھانے میں ہمیں شرم کیوں آتی ہے؟
فلسطینیوں کو اِس حال کو پہنچانے والی کرپٹ فلسطینی لیڈرشپ اور باقی اسلامی دنیا پر انگلی اٹھانے میں ہمیں شرم کیوں آتی ہے؟

بات کچھ عجیب ہے یا پھر شائید غریب، جو بھی ہے اِس غریب کی سمجھدانی میں گھُس نہیں پارہی۔۔ وقت اور حالات دیکھتا ہوں تو سوچتا ہوں کہ شائید بہتر ہی ہے کہ میں ناسمجھ اور غریب ہوں ورنہ بیچارے سمجھدار لوگ جس اِسپیڈ سے کُفر کے فتووں کی طرف بڑھ رہے ہیں…. بھیا "دِلی دُور نہیں"!

غریب اِس لئے ٹھیک ہوں کہ غریب کی سنتا ہی کون ہے جو جی میں آئے بولے جاؤ جب کوئی تمہاری کُچھ سنے گا تو سمجھے گا نا۔۔ جب تک کوئی نہیں سُنتا تب تک "گا میرے منوا گاتا جا رے ... "۔۔

خیر جناب رمضان شریف کا بابرکت مہینە اپنی تمام تر رحمتوں اور رعنائیوں کے ساتھ رواں دواں ہے، ٹی وی چینلز سے بچ جانے والی تھوڑی بہت رونقیں مسجد کے صحنوں اور صفوں میں بھی محسوس کی جا سکتی ہیں.

80 اور 90 کی دہائی تک جس ٹی وی کو دیکھنا نہائیت حرام اور غیر شرعی ہوا کرتا تھا آج ہمارے محترم ترین عُلمائے دین اور مزہبی اسکالرز یہودی کیمروں، کافر لائیٹوں، عیسائی مائیکوں اور لادینی کیبلوں کی مدد سے اسی ٹی وی کی غیر شرعی اسکرین پر جس طرح سجے دھجے بیٹھے دین کو ہمارے گھروں تک پہنچارہے ہیں اُس پر ہم اُنہیں خراجِ تحسین کے علاوە کچھ اور پیش کر بھی تو نہیں سکتے۔۔

یہ الگ بات کہ اِن رمضان ٹرانسمیشنز کی میزبانی کرنے والے کُچھ جوکرز تمام ٹی وی چینلز پر بیٹھے کُل ملا کر کوئی سو، سوا سو عُلماٴ حضرات کو اپنے اپنے حساب سے جس طرح ہانک رہے ہوتے ہیں وە مجھ جیسے کم عقل، نا سمجھ، جاہل اور غریب کے لئے تو شدید تکلیف دە عمل ہوتا ہے مگر فیصلے بہرحال آپ جیسے سمجھدار اور بڑے لوگوں کے ہی سنے جاتے ہیں اِس لئے سانُو کی۔۔

خیر جو بھی کہئیے سحری اور اِفطاری کے جو دسترخوان سجتے ہیں اُنہیں دیکھ کر بچپن کے دن اور کچھ لوگوں کو اُن پر ٹُوٹا دیکھ کر اپنے کچھ شدید مفتے دوستوں کی یاد تازە ہو جاتی ہے۔۔

خیر صاحب مسلم امّہ کے سب سے مضبوط قلعے کے باشندے ہونے کہ ناطے آلو، گوبھی اور پالک کے پکوڑوں کے ساتھ ساتھ اگر دہی پھُلکیاں، چنا چاٹ، سموسوں، چکن رول اور لال شربت روزە کھولتے وقت ہماری نظروں کے سامنے موجود نہ ہوں تو ہمیں اپنے روزے کی قبولیت کچھ مشکوک لگنے لگتی ہے.

اِسی لئے دسترخوان پر موجود اِن تمام اشیاٴ کے ساتھ انصاف کرنے بعد جب قوم کھٹی ڈکاریں لیتی اپنا آدھا دن ٹی وی والے مولوی صاحب کے ساتھ عبادت میں صرف کرنے کے بعد رمضانُ المبارک کی با برکت راتیں ٹوئیٹر اور فیس بُک پر نمازیں اور وظائف پڑھ کر گُزارنے کی نیت سے آن لائین آتی ہے تو اُن کا جزبہِ ایمانی ناقابلِ فراموش ہوا کرتا ہے۔۔

تازہ ترین مثال لے لیجئیے، کمبخت اِسرائیل اپنی عادت سے مجبور اُسی بے غیرتی اور ڈِھٹائی کے ساتھ ایک بار پھر بیچارے نہتے معصوم فلسطینوں پر چڑھ دوڑا اور تمام بین الاقوامی جنگی قوانین سے لے کر انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی کرتے ہوئے غزا کی پٹی پر اندوہناک بمباری کر کے سینکڑوں معصوم بچوں، بیگناە عورتوں سمیت بزرگوں اور نوجوانوں کو موت کی نیند سُلا دیا اور یہ سلسلہ بہت جلد رکتا ہوا نظر بھی نہیں آتا۔

بہرحال کچھ اور ہو نہ ہو مجھ سمیت سوشل میڈیا کے قریباً ہر پاکستانی مُجاہد نے منہ کے فائر کرتے ہوئے اپنے اپنے طور پر اسرائیلی جارحیت کی نا صرف شدید مزمت کی بلکہ اِس کے خلاف حسبِ توفیق جتنی آواز اُٹھا سکتے تھے اتنی اُٹھانے کی کوشش بھی کی.

بس زیادتی ہوئی تو اتنی کہ جس طرح ہم بلوچستان میں اُٹھنے والی قوم پرست آوازوں کو ریاست سے غداری تصور کرتے ہوئے ریاست کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کی بات کرتے ہیں، کیا ہمیں وہاں ایک دوسری ریاست کے خلاف کھڑے ہونے والے اُن کے اپنے ملک کے باشندوں کی حمایت میں گو کہ وە ہمارے اپنے مسلمان بھائی ہی کیوں نہ ہوں کھڑا ہونا چاہیئے یا نہیں؟؟؟

جب اپنے مسلمان فلسطینی بھائیوں پر ہونے والے ظلم کے خلاف کھڑے ہونا جائز اور شرعی ہے تو پھر اپنے بلوچ بھائیوں پر اپنی ہی ریاست کے ہاتھوں ہونے والے ظلم کے خلاف آواز اُٹھانا غداری کیسے؟؟؟

مظلوموں کا قتال یقیناً بہت بڑا جُرم ہے، اُس کی مزمت کرنا اور اُس کے خلاف آواز نہ اُٹھانے والا میری نظر میں قتل کرنے والے سے زیادە بڑا مُجرم ہے تو پھر فلسطینیوں کو 1967 کے بعد سے آج تک اِس حال کو پہنچانے والی کرپٹ فلسطینی لیڈرشپ اور آج خاموش تماشائی بنے بیٹھے او آئی سی، سعودی عرب اور باقی اسلامی دنیا پر انگلی اٹھانے میں ہمیں شرم کیوں آتی ہے؟؟؟

میں تو ایک ناسمجھ جاہل سا بندە ہوں مگر آپ پڑھے لکھے بھلے مانس معلوم ہوتے ہیں، زرا تھوڑا وقت نکال کر سوچئے گا کہ یہ اتنی منافقت کیوں۔ جواب مل جائے تو مجھے لکھئیے گا ضرور شائید آپ کے عقل لڑانے سے مجھ غریب کا کچھ بھلا ہو جائے۔۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (18) بند ہیں

آشیان علی Jul 17, 2014 01:44pm
ملا نے ٹی وی کو حرام بولا تھا تو سپیکر کے خلاف بھی متفقہ فتویٰ دیا تھا کہ سپیکر شیطانی آلہٰ ہے پرنٹنگ پریس کو بھی کفر قرار دیا تھا آج یہ حرام شیطانی آلات ملا کی مذہب انڈسٹری کا بنیادی ہتھیار ہیں . 1 منٹ ٹی وی پے آنے کے لیے ملا 3 دن پہلے عید کا اعلان کر دیتا ہے. اس روایت کو دیکھتے ہوئے مستقبل میں شراب سے وضو کرنے کو اگر ملا نے افضل قرار دیا تو بعید از قیاس نہ سمجھیے گا . یہ جو پکوڑے سموسے ہیں یہ بھی خراب باسی، سبزیوں سے نا پاک تیل میں بنائے جاتےہیں ہو سکتا ہے اس کے بنا افطاری جائز ہی نہ ہو . ایسا معاشرہ تخلیق دیا گیا ہے کہ غزہ میں 178 ہلاکتوں پر رونے والے کسی پاکستانی سے اتنا پوچھا جائے بھائی طالبان کے ہاتھوں60 ہزار پاکستانیوں کی ہلاکت اور 2 لاکھ کی معذوری پر کیوں نہیں روتے تو اپ کو یہودیوں کا ایجنٹ قرار دیا جائے گا . یو ٹیوب پر گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف لاکھوں مسلمانوں کے مظاہرے آپ کو یاد ہوں گےکیا وجہ ہے کہ امریکی عدالت کی طرف سے ان خاکوں کو ریموو کروانے کے بعد اس عظیم امریکی عدالت کو خراج تحسین پیش کرنے کے کچھ الفاظ کسی کو بھی امریکی ایجنٹ قرار دینے کے لیے کافی ہیں. غزہ کی معصوم بچی کی فوٹو دیکھ کر رونے والوں کو 18 ماہ کی بچی کی چیخیں سنائی ہی نہیں دیتیں جس کا ہری پور میں اسی ہفتہ ریپ ہوا ہے.وہاڑی میں 10 سال کی بچی جس کا باپ نابینا ہے، ملتان میں 3 سال کی بچی کا ریپ اور اسلامی معاشرے میں ایسے گھناونے واقعات ڈان نیوز ہی نے رپورٹ کیے ہیں. گجرانوالہ کی 5 سالہ سماویہ یا بدین میں مسجد کے محراب میں ملا کی جنسی حوس کا نشانہ بننے والی مقدس یہ تو معمول کے واقعات سمجھے جاتے ہیں . بلیچ پائوڈر سے دودھ
قیصرفاروق Jul 17, 2014 03:35pm
بڑے بھائی ارسلان بھائی آپ کے خیالات یقیناقابل تحسین ہے ۔۔۔بلوچستان میں ہونے والے ریاستی ظلم کے خلاف آوازبلند کی جانی چاہیے ۔۔۔اس کے ساتھ ساتھ شمالی وزیرستان میں چندشرپسندوں کی موجودگی پربرسائے جانے والے ہزاروں پونڈوزنی بموں کے خلاف بھی آوازاٹھاناچاہئے۔۔۔لاکھوں لوگوں کوگھرسے بے گھرکردیاگیا ان کے گھروں کوتباہ وبربادکردیا گیا اس کے خلاف کون صدالگائے گا؟؟؟
افتاب Jul 17, 2014 04:53pm
کچھ تو سوچو میرے دیار کےرہنے والو تم جو شیشے کے ہو پھر سنگ اٹھاتے کیوں ہو
Safdar Ali Gadahi Jul 17, 2014 09:13pm
apne jo batain ki wo qabil e soch hai sirf socha ja sagta hai. hmain aik asa page bana chahyeh jise aik he din aik he waqt ko sab ko mil ker jama hona hai. Pakistan k her city se logon ko aik jaga jama hona hai apne apne city k log aik jaga jama hojaen or Palestine ki hamdardi k lye ikatha hojaen. or palesine awam ko dikhaen k hum unk sath hain wo akele nahi hain. or is tarah puri dunya ki media hamare mulk k logon ko dekhegi k itne sari awam pakistan ki her city mn jama hai apne apne city mn palesine k sath hai. is taraha united nations or america ko pata chalega or dabao aega thora buhat. or hamare mulq k correct hukmaranon ko sharam aegi. or han hamin apne banner utha na honge jis mn pak foj or pak airforce ko help kerne ka kehna hai. yeh sab kerne se hamare mulk k corrept leaders ko shayad koi tarx ajae hamare ehtjaj ka. jab bare bare leaders ki relly mn hum ja k jama hote hain isi tarha hum palestine ki awam or unke shaheed hone walon choton bacho k sath hamdardi or help k liye itna nahi kersegte ?? please hum sirf likhne or batain kerne mn lag gae hn or to kuch b nahi kersegte. hmain kuch practical kerna hoga facebook p post kerne se kuch nahi hoga.please think and stand for the help of my muslims palesine peoples. aik jaga ikathe hoker ehtjaj kerain. main aap k sath hon. Hyderabad pakistan se...
SAAZ Jul 17, 2014 10:40pm
ab sari Musalmanon ki..
Haris Jul 17, 2014 11:35pm
Tanqeedia jaiza buht ala hai... hazoor Baloch qomparaston k sath apki hamdardi baja lekin Waziristan k mubayyina tor per chand hazar "Dehshat gardon" ki saza 9 lakh gharibon k dukh likhty waqt apke qalam ki siyahi khushk ho gai thi? wahan per F-16 aur bhari topkhanay se aam masoomon ki janen aur amlak tabah ho rahi hain ye byan karny k liye akp pas oper byan kiye gaye tabsray ki tarah zehr me bujhaye huy alfaz nahi thy? tab apka dmagh Banjh hojata hai... huzoor e wala! mazabah se bezar hai mazhab ko gali dety waqt ap log nataij ka sochty hain lekin Molvi aisi makhloq hai jis pe tubarraa bhej k ap qumash k log ko dilli itminan naseeb hota hai... Allah se daren munafiq log nahi ap ki tarah l liberal facist aur secular extremist hain...
محمد جمیل شہزاد Jul 18, 2014 12:43am
محترم ارسلان آپ کا بلاگ پڑھا چند اختلافات کے باوجود پسندآیا تحریر کا اسلوب بھی انتہائی دلکش لگا اللہ کرے زور قلم اور زیادہ اور آپ کو سیدھی راہ پر رکھے اللہ تعالیٰ نے اگر آپکوقلم کی نعمت سے نوازا ہے تو آپ پر اس کے درست استعمال کی سخت اور اہم ترین ذمہ داری عائد ہوتی ہے بلوچ بھائیوں کے حقوق اور ان سے ہونے والی زیادتیوں کا میں بھی معترف ہوں مگر اس کی زیادہ تر ذمہ داری انہی کی قیادت ان سرداروں پرعائد ہوتی ہے جو جنگل کے قانون کے بل بوتے پر تمام صوبائی اور حکومتی وسائیل سے اپنا گھر ہی بھرتے اور اپنے لوگوں کے گرد زنجیروں کا گھیرا مسلسل تنگ کرتے رہے اور وہ حکمران بھی جو صوبائی اور قبائیلی روایات اور خودمختاری کے احترام کے نام پر آنکھیں سختی سے بند کیئے اس قبیح جرم میں بالواسطہ ملوث رہے جہاں تک آپ نے ان ناراض بلوچوں کو فلسطینی مجاہدین سے تشبیہ دی ہے تو یہ سخت زیادتی ہے فلسطین فلسطینیوں کا ہے جہاں اسرائیل نے امریکی پشت پناہی پر صریح غنڈہ گردی سے قبضہ کر رکھا ہے نام نہاد ہولو کاسٹ تو جرمنوں نے کی مگر اس کی سزا فلسطین اور پوری دنیا کے مسلمانوں کو مل رہی ہے اس طرح بالواسطہ آپ مملکت خداداد پاکستان اور اس کی مسلح افواج کو اسرائیل اور غاصب اسرائیلی افواج کی صف میں کھڑا کررہے ہیں جو صریح زیادتی ہے اور وہ بھی اس وقت جب کہ مسلح افواج بے غیرت آمروں کے ادارے پر لگائے ہوئے داغ اور زخموںکامداوا عوام کی منتخب جمہوری حکومت کی سربراہی اور سرپرستیمیں ماتحت ادارے کے طور پر آپریشن ضرب عضب میں دہشت گردوں کے خاتمے کے لیئے اپنے خون اور جانوں کی قربانیاں دے کر رہی ہیں امید ہے آئیندہ اس کا خیال کریں گے اور تا
Ch.Bilal Jul 18, 2014 12:50am
آج کل ہر چیز میڈا میکرڈ ہے۔جس کی ریٹینگ بڑھ جائے اس کے تو وارے نیارے اور جس کی گر کی تو پاتال کی گہراہیوں میں گر گیا۔ اسی لیے تو روٹی دو روپے کی اور روٹی کا اشتہار سوا دو روپے دا لیپ ٹاپ کی اشتہاری مہم پر جتنا خرچ ہوا ہے اتنے سرمائے سے تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔إ
Muhammad Riyaz Jul 18, 2014 02:49am
"LOVE PAKISTAN, OR LEAVE PAKISTAN", this phenomenon applies to every one including so called "BALUCH QOOM PARAST TEHRIK".
Ahmed Salman Jul 18, 2014 05:31am
@Haris: I agree... Waziristan ka naam laitay hooay iski "haq goyee" ko saamp soongh giya tha... inko khwaab main bhee molvi nazar aatay hain... gaali Islam ko dainee ho tou molvi ko gaali day daitay hain... inkay matlab ka Islam laa kar do inko jiss main iftaari main laal sharbat kee jaga whisky mojood ho...
Pirdan Baloch Jul 18, 2014 06:09am
شہزاد صاحب لاہو ر اور اسلام اباد میں بیٹھ کر بلوچستان پر آپ کی نظر کمزور ہے اور یہ پرانی قوالی سردار اور نواب والی ہم کام نہیں کرتی ہم بلوچو نے اپنے سارےنواب سردار اسلام اباد کو دیے دیے ہیں اب آپ قحفطے بنا کر کھائیں یا سیری پائے
Pirdan Baloch Jul 18, 2014 06:10am
شہزاد صاحب لاہو ر اور اسلام اباد میں بیٹھ کر بلوچستان پر آپ کی نظر کمزور ہے اور یہ پرانی قوالی سردار اور نواب والی ہم کام نہیں کرتی ہم بلوچو نے اپنے سارےنواب سردار اسلام اباد کو دیے دیے ہیں اب آپ قحفطے بنا کر کھائیں یا سیری پائے
Shariqa Ahmed Jul 18, 2014 09:17am
Very Well Written, Awesome Analysis.
rashid Jul 18, 2014 10:30am
@محمد جمیل شہزاد: Bus ji aap ki batain jamhoriat ka jub pakistani leader naam letey hain tw mujhy sharam ati hai baqi logo ko kiyu nahi ati pata nahi
sohail ahmed Jul 18, 2014 05:32pm
baloch almost ziddi qom hain ye constitution aur sharia ko obey ni karte, apne aap ko koi dusri makhlooq samajhte hain apne qanoon aur apni rasam pe chalte hain , par haqeeqat ye hai k sab insaan barabar hain aur pakistan army buhat acha kar rahi hai . dur se beth k aap comment karsakte hain unki jhooti masoomiat pe mgar aap ne unka terror dekha hoga saamne tu you will salute pak army and musharaf
mudassar nazar Jul 19, 2014 12:23am
ارسلان صاحب کا تجزيه بلکل درست هي، ڻي وي چئنلز ني بهي مذهب کو ريڻنگ کي چکر مين کاروبار بناديا هي ،بلوچ هماري بهائي هين، ان په ظلم ناجائز هي، اسرائيل کي سفاکيت په پاکستان، سعودي عرب،او آءِ سي کا کردار شرمناک هين،
suhail yusuf Jul 19, 2014 01:17am
آپ نے جذبات میں آکر بلوچستان کو فلسطین سے بھڑا دیا ہے، جو کہ درست نہیں۔ بلوچستا ن اور فلسطین میں زمین اور آسمان کا فرق ہے۔ بلوچستان میں صرف چند شرپسند علیحدگی چاہتے ہیں ۔ جبکہ فلسطینی غلام ہیں اور ان پر بلا دریغ بمباری کی جارہی ہے۔ بلوچستان کے پشتون بیلٹ کے تمام افراد پاکستان کے ساتھ ہیں۔ پھر کراچی میں میرے سینکڑوں بلوچ دوست بھی ایسے خیالات نہیں رکھتے۔ اچھا بتایے کہ حب ا ور لسبیلہ کے بلوچ بھائی کیوں اطمینان سے ہیں۔ بروہی، میرانی، بھوتانی، عیسانی ، رئیسانی، رند ، ملکانی اور دیگر درجنوں بلوچ قبائل پاکستان کے ساتھ کیوں ہیں۔ رہا سوال فلسطینی قیادت کی کرپشن کا تو برائے مہربانی فلسطینی وزیرِ اعظم اسماعیل ہانیہ کا مکان اور ان کی زندگی کے روزمرہ معمولات دیکھئے کیونکہ آپ کا مکان ان کے گھر سے بہتر ہوگا۔ اگر فلسطینی قیادت کرپٹ ہے تو بتائیے کہ جناب رنتیسی اور احمد یاسین کو اسرائل نے کیوں شہید کیا؟؟؟؟
shariq Jul 19, 2014 06:01am
@قیصرفاروق: Ponka mere bhai ... apko wo chund shar pasand lagte hain bt humari bum jitne bomb unhone mare hain humain aise nahi lagta ... aur yehi aik elaj smjh ata hai unka aik aam Pakistani aur aik naqis aqal rakhne walay shakhs k hesiyat se . ... aur agar yeh operation nahi hota to apko wo waziristan walay bhai mazeeed humari bum pe drum baja rahay hote ... aur hum main se kisi na kisi ka naam kisi maqtoolon wali list main hota ....Mazarat