• KHI: Clear 26.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 17.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.2°C
  • KHI: Clear 26.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 17.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.2°C

صوابی: بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد برآمد

شائع August 5, 2014

صوابی: پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلعی پولیس نے دہشت گردی کا ایک منصوبہ ناکام بناتے ہوئے بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی سجاد خان نے بتایا کہ پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی، جس پر کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو تلاشی کے لیے روکا اور اس دوران اس کے پاس سے بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ ملزم کی شناخت عبدالحکیم کے نام سے ہوئی ہے، جس کا تعلق چارسدہ سے بتایا جارہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025