اسلام آباد میں آزادی و انقلاب مارچ

16 اگست 2014

پاکستان تحریک انصاف کا آزادی اور انقلاب مارچ جمعہ کی شب اسلام آباد پہنچ گیا، جبکہ پی ٹی آئی نے آج سے دھرنے پر بیٹھنے کا اعلان کیا ہے۔

پی ٹی آئی کے آزادی مارچ اور عوامی تحریک انصاف کے انقلاب مارچ کا آغاز چودہ اگست کی دوپہر کو لاہور سے ہوا تھا جو قافلوں کی صورت میں اسلام آباد پہنچا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے وزیراعظم نواز شریف کے مستعفی ہونے تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔

اپنی فیملیز کے ہمراہ لوگوں کی بڑی تعداد اسلام آباد پہنچی — عرفان حیدر فوٹو

نواز شریف کے استعفے کے ساتھ ساتھ عمران خان کا ایک مطالبہ یہ بھی ہے کہ انتخابات میں دھاندلی کرنے والوں کو سزائیں دی جائیں اور اس کی آزادانہ انکوائری کرتے ہوئے ایک نیا الیکشن کمیشن قائم کیا جائے — عرفان حیدر فوٹو

پاکستان عوامی تحریک نے پہلے ہی اعلان کر رکھا ہے کہ ان کا انقلاب مارچ آزادی مارچ کے ساتھ ساتھ چلے گا — عرفان حیدر فوٹو

پی ٹی آئی کے 'آزادی' مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ اور ان کے کارکن وزیراعظم کے استعفے تک سرینہ چوک نہیں چھوڑیں گے — عرفان حیدر فوٹو

آزادی مارچ میں شریک سپورٹزز وکٹری کا نشان بناتے ہوئے  — عرفان حیدر فوٹو

آبپارہ چوک میں سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دیتے ہوئے اہلکار — عرفان حیدر فوٹو

بارش ہونے کے باوجود سپورٹرز نے ہمت نہ ہاری اور اپنے موقف پر ڈٹے رہے  — عرفان حیدر فوٹو

وزیراعظم نواز شریف کے معاونِ خصوصی عرفان صدیقی نے واضح کیا ہے کہ پسِ پردہ کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے ہیں — عرفان حیدر فوٹو

اسلام آباد میں آبپارہ کے علاقے میں پاکستان تحریکِ انصاف کے آزادی مارچ کے اختتام پر جلسہ گاہ میں سٹیج تیار کیا گیا — عرفان حیدر فوٹو

اسلام آباد کے علاقے آپبارہ میں عوامی تحریک کے جلسے کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ایف سی کی مزید نفری کو طلب کرلیا گیا — عرفان حیدر فوٹو

آبپارہ میں جلسہ گاہ پہنچنے پر پی اے ٹی کے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے انقلاب آنے میں اب زیادہ دیر نہیں لگے گی — عرفان حیدر فوٹو

شدید بارش کے دوران اسلام آباد آمد کے بعد ہفتے کی صبح مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے ایک بار پھر وزیراعظم نواز شریف سے استعفے کا مطالبہ کیا — اے ایف پی فوٹو

دوسری جانب ڈاکٹر طاہر القادری کی سربراہی میں 'انقلاب مارچ' بھی اب اپنی منزل پر پہنچ گیا ہے، جبکہ عوامی تحریک نے زیرو پوائنٹ پر جلسے کی حکومتی پیشکش کو مسترد کر دیا ہے — اے ایف پی فوٹو

جسے جہاں رات بسر کرنے کو جگہ ملی وہ وہیں ڈھیر ہوگیا  — اے پی فوٹو

عوامی تحریک اور پی ٹی آئی خواتین بھی اپنے قائدین کے ہمراہ مارچ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں — اے ایف پی فوٹو