• KHI: Sunny 26.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 21°C
  • ISB: Partly Cloudy 22°C
  • KHI: Sunny 26.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 21°C
  • ISB: Partly Cloudy 22°C

رحیم یار خان: پولیس مقابلے میں دو مشتبہ دہشت گرد ہلاک

شائع August 20, 2014

رحیم یار خان: آج صبح یہاں ایک پولیس مقابلے کے دوران دو مشتبہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق آدم صحابہ کے علاقے کے قریب ریلوے ٹریک پر پولیس کو کچھ مشکوک افراد کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، تاہم جیسے ہی پولیس وہاں پہنچی تو مشتبہ دہشت گردوں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے فائرنگ کے تبادلے میں دو مشتبہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے جن کے قبضے سے بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

پولیس کو شبہ ہے کہ یہ دہشت گرد ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچانا چاہتے تھے، تاہم وہ کامیاب نہ ہوسکے۔

کارٹون

کارٹون : 17 دسمبر 2025
کارٹون : 16 دسمبر 2025