حالیہ بارشوں کی مثال گزشتہ ایک صدی میں نہیں ملتی، خواجہ آصف
اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ حالیہ بارشوں کی مثال گزشتہ ایک صدی میں نہیں ملتی۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران وزیر دفاع اور وزیر برائے پانی و بجلی خواجہ آصف نے ملک میں سیلابی صورتحال کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں بارشوں سے 128 افراد ہلاک جبکہ دو لاکھ 70ہزار زخمی ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے 1053 دیہات متاثر ہوئے جب کہ 191مکان مکمل طور پر تباہ اور 1242کو جزوی طور پر نقصان پہنچا۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ زیادہ تر اموات سیلاب کے بجائے بارشوں کی وجہ سے ہوئیں۔
انہوں نے بتایا کہ اب تک اٹھارہ ہزار 217 لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا اور اس وقت دو ہزار کے قریب لوگ ریلیف کیمپوں میں موجود ہیں۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ دریائے چناب کے سیلاب نےسب سے زیادہ تباہی مچائی اور گجرانوالہ ڈویژن سیلاب سے سب زیادہ متاثر ہوا کیوں کہ اس ڈویژن میں ردعمل کا وقت بہت کم ہوتا ہے۔
وزیر برائے پانی و بجلی نے کہا کہ مستقبل میں اس قسم کی صورتحال سے بچنے کے لیے فلڈ کمیشن اور میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ کے لیے مزید فنڈنگ کی ضرورت ہے۔












لائیو ٹی وی
تبصرے (1) بند ہیں