• KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.6°C
  • ISB: Cloudy 16.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.6°C
  • ISB: Cloudy 16.6°C

حکومت 'کچھ دو اور کچھ لو' کے تحت مذاکرات بحال کرے: الطاف حسین

شائع September 15, 2014

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پی ٹی آئی اور عوامی تحریک سے مذاکرات کا عمل فوری طور پر دوبارہ شروع کرے۔

ایک بیان میں الطاف حسین کا کہنا تھا حکومت ڈاکٹر طاہر القادری اور عمران خان سے 'کچھ دو اور کچھ لو' کے اصول کے تحت مذاکرات بحال کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ دونوں جماعتوں کے مطالبات عوامی سوچ و فکر کی عکاسی کرتے ہیں۔

ایم کیو ایم کے قائد کا کہنا تھا ملک میں تیزی سے بڑھتی آبادی کے پیشِ نظر نئے صوبے یا انتظامی یونٹس کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ وقت کا تقاضہ ہے کہ عوام کو نچلی سطح پر بااختیار بنانے کے لیے انتظامی بنیادوں پر کم از کم بیس نے صوبے بنائے جائیں۔

الطاف حسین نے حکومت اور اس کی ہم خیال جماعتوں کے ارکان سے اپیل کی کہ وہ پاک فوج اور آئی ایس آئی جیسے اداروں پر بے جا الزام تراشی سے گریز کریں۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025