خیبرایجنسی: جیٹ طیاروں کی بمباری، 15 شدت پسند ہلاک
پشاور: پاکستان کے قبائلی علاقے خیبرایجسنی کی تحصیل باڑہ اور جمرود کے مختلف علاقوں میں پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے شدت پسندوں کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، اس حملے میں 15 شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس کارروائی میں شدت پسندوں کے تین ٹھکانے تباہ ہوگئے ہیں۔
دوسری طرف سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ جیٹ طیاروں نے جمرود کے علاقوں سیپاہ، ملکدین خیل اور چپڑی میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس سے کم از کم چار ٹھکانے تباہ ہوگئے ہیں۔
خیال رہے کہ خیبر ایجنسی میں اس قبل بھی پاک فوج متعدد کارروائیاں کرچکی ہے، جہاں پر شدت پسند اب بھی سرگرم ہیں اور متواتر فورسز کو نشانہ بناتے رہتے ہیں۔
خیبرایجنسی میں یہ تازہ کارروائی شمالی وزیرستان میں جاری پاک فوج کے آپریشن ضربِ عضب کا حصہ ہے۔
واضح رہے کہ یہ آپریشن رواں سال کراچی ائیرپورٹ پر حملے کے بعد 15 جون کو شروع ہوا تھا جس میں اب تک پاک فوج تقریباً 910 دہشت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کرچکی ہے۔
ان شدت پسندوں میں ناصرف تحریکِ طالبان پاکستان، بلکہ کئی ازبک اور العاعدہ کے شدت پسند بھی شامل ہیں۔










لائیو ٹی وی