• KHI: Partly Cloudy 17.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 17.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.1°C

کوہاٹ میں بم دھماکا، 6 افراد ہلاک

شائع October 4, 2014

کوہاٹ: صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر کوہاٹ میں ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک جبکہ کم از کم تیرہ افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق دھماکا کوہاٹ کے علاقے پشاور چوک کے قریب ایک سوزوکی وین میں ہوا، جس کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک ہوگئے جبکہ دو گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

نمائندہ ڈان ڈاٹ کام کے مطابق دھماکے میں کم از کم تیرہ افراد زخمی بھی ہوئے جنھیں کوہاٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

کوہاٹ کے سرکاری ہسپتال کے ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ کے سربراہ فضل خالق نے ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔

پولیس کے مطابق بم سڑک کنارے نصب تھا اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اسے آئی ای ڈی کے ذریعے کیا گیا۔

ابھی تک کسی بھی گروپ نے دھماکے کی ذمے داری قبول نہیں کی۔

ڈان نیوز کے مطابق دھماکا بنگش اور استرزئی کو جانے والی گاڑیوں کے اڈے میں ہوا۔

یاد رہے کہ یہ رواں ہفتے خیبر پختونخوا میں مسافر بس میں ہونے والا دوسرا بم دھماکا تھا جہاں اس سے قبل پشاور میں ہونے والے دھماکے میں کم از کم سات افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025