• KHI: Partly Cloudy 21.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 21.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.9°C

دھرنوں سے ملک کو اربوں ڈالرز کا نقصان پہنچایا گیا، خواجہ آصف

شائع October 17, 2014

اسلام آباد: وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اسلام آباد دھرنوں کا مقصد ملک میں سستی بجلی کی پیداوار کو روکنا تھا اور سیاسی مفاد کے باعث ملک کے اقتصادی نظام کو اربوں ڈالر کا شدید نقصان پہنچا ہے۔

اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ محمد آصف نے موجودہ اقتصادی بحران کا ذمہ دار دھرنے دینے والے دونوں جماعتوں تحریکِ انصاف اور عوامی تحریک کو ٹھہرایا اور الزام عائد کیا کہ سیاسی مقاصد کے لیے پاک- چین تعلقات کو خراب کرنے کی کوشش کی گئی۔

خیال رہے کہ اسلام آباد میں حکومت مخالف دھرنوں اور احتجاج کے باعث چینی صدر شی جن پنگ نے گزشتہ ماہ اپنا دورہِ پاکستان منسوخ کردیا تھا۔

مزید پڑھیں: چینی صدر کا دورہ منسوخ کردیا گیا، دفتر خارجہ

حکمران جماعت مسلم لیگ ن نے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان اور عوامی تحریک کے چیف ڈاکٹر طاہر القادری پر الزام عائد کیا تھا کہ ان کے دھرنوں کی وجہ سے چینی صدر نے اپنا دورہ ِ پاکستان منسوخ کیا۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025