باجوڑ ایجنسی میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکا، 2 اہلکار ہلاک
باجوڑ ایجنسی: پاکستان کے قبائلی علاقے باجوڑ ایجنسی میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں دو سیکورٹی اہلکارہلاک جبکہ دو زخمی ہو گئے۔
نمائندہ ڈان ڈاٹ کام نے پولیٹیکل ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ دیر اسکاؤٹس کے اہلکار باجوڑ ایجنسی کے علاقے سالارزئی میں معمول کی گشت پر تھے کہ سڑک کنارے نصب بارودی مواد کا دھماکا ہوا۔
جس کے نتیجے میں دو اہلکار ہلاک جبکہ دو زخمی ہو گئے۔
واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
دوسری جانب کرم ایجنسی کے علاقے لوئر کرم میں مبینہ دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا۔
دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔











لائیو ٹی وی