• KHI: Partly Cloudy 28.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.5°C
  • ISB: Cloudy 20.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 28.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.5°C
  • ISB: Cloudy 20.1°C

ہنگو: چہلم کی مجالس کو نشانہ بنانے کے منصوبے کا انکشاف

شائع November 18, 2014

پشاور: خیبر پختونخواہ کےضلع ہنگو میں چہلم امام حسین کی مجالس کونشانہ بنانے کے بڑے منصوبےکا انکشاف ہوا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ہنگو میں ذیاڑ ڈونگا کے پہاڑوں میں 20 سے 25 شدت پسندوں کا گروپ دیکھا گیا ہے جو بھاری ہتھیاروں اور بارودسےمکمل طور پرلیس ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ یہ گروپ چہلم امام حسین کے جلوسوں کو نشانہ بناسکتا ہے۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ اس حوالے سے محکمہ داخلہ کی جانب سےسخت ترین سیکیورٹی اقدامات کی ہدایات جاری کردی گئیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کور ہیڈ کوارٹر، فرنٹیئر کور اور خیبر پختونخوا پولیس کےسربراہان کو بھی الرٹ جاری کر دیاگیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025