شکار پور کا سٹریٹ فوڈ
شکار پور: صوبہ سندھ کے ضلع شکار پور میں پریتم داس ہتھی در علاقے میں ٹھیلہ لگاتے ہیں۔
وہ ایک کونے میں اپنے ٹھیلے پر دو بڑی دیگچیوں، ایک چھوٹے سرخ پلاسٹک ٹب اور کچھ کپ سجائے گاہکوں کے منتظر ہیں۔
دور سے کچھ بچے پر جوش انداز میں 'بچو مل ، بچومل' کہتے پرتیم کی جانب دوڑے چلا آ رہے ہیں۔
انہوں نے قریب پہنچ کر پریتم سے دم دال کا مطالبہ کیا۔
پریتم بچوں کی جانب سے خود کو بچومل کہنے پر نالاں نہیں۔ انہوں نے مسکراتے ہوئے بتایا کہ ' بچومل ان کے والد کا نام ہے'۔
'میرے والد بہترین دم دال کی وجہ سے پورے شکار پور میں مشہور تھے۔ یہ بچے میرے والد کو نہیں جانتے کیونکہ وہ 36 سالوں تک دم دال بیچنے کے بعد 1998 میں انتقال کر گئے '۔
پریتم نے مزید بتایا کہ انتقال کو سولہ سال گزرنے کے باوجود آج بھی ان کے والد کا نام بہترین دم دال کی وجہ سےیاد کیا جاتا ہے۔
'یہ بچے سمجھتے ہیں کہ صرف بچو مل ہی دم دال بیچتا ہے اور مجھے اس پر فخر ہے'۔
پرتیم اصرار کرتے ہیں کہ ان کی دم دال کا معیار ان کے والد جیسا ہی ہے '۔
'میں اپنے والد کی طرح ثابت مونگ دال، چنا دال اور املی استعمال کرتا ہوں'۔
پرتیم نے بتایا کہ وہ روزانہ صبح تین بجے اٹھ کر چٹنی اور دم دال بناتے ہیں۔
پرتیم ٹوتھ پکس کی مدد سے فالسہ کے پتوں کو کپ کی شکل دے کر اس میں دم دال پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ خصوصی کپ مکمل طور پرbiodegradable ہیں ۔'میرے والد صفائی کے حوالے سے بہت محتاط رہتے تھے'۔
پریتم نے فالسوں کے پتوں پر مشتمل کپ میں گرما گرم مونگ دال ڈالنے کے بعد چمچ بھر چنا دال کا اضافہ کیا۔ لزیز چٹنی کے ساتھ یہ خاص دم دال کھانے کیلئے بالکل تیار ہے جسے آپ پلاسٹک کے صاف ستھریےچمچ کے ساتھ لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ وہ روزانہ صبح سات بجے اپنے مخصوص مقام پر پہنچ جاتے ہیں اور دو گھنٹوں میں ہی ان کا ٹھیلہ خالی ہو جاتا ہے۔
'بعض اوقات میں واپس گھر جا کر شام کو تازہ دم دال کے ساتھ دوبارہ ٹھیلہ لگا لیتا ہوں'۔
قریب ہی شاہ محمد کنول کے پھولوں کی جڑ سے بنائی گئی خاص ڈش 'بیہی' فروخت کرتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وہ 25 سالوں سے شکار پور میں یہ کام کر رہے ہیں ۔
شاہ نے بتایا کہ جڑوں کو ابالنے میں دو گھنٹے لگتے ہیں۔
' ان جڑوں کو جب نکالا جاتا ہے تو ساتھ بہت سا کیچڑ بھی لگا ہوتا ہے، لہذا اصل کام ان جڑوں کو صاف کرنا ہے'۔
انہوں نے بتایا کہ وہ چار سے پانچ کلو جڑیں مارکیٹ سے خریدنے کے بعد انہیں صاف کرتے ہیں۔ جس کے بعد وہ اسے ابالنے کیلئے مٹکے میں ڈال کر تھوڑا نمک شامل کردیتے ہیں۔
شاہ کے مطابق وہ کاغذ پر بیہی کو مصالحہ کے ساتھ پانچ روپے میں گاہکوں کو فروخت کرتے ہیں۔











لائیو ٹی وی