امریکا: ختنوں کے فوائد تسلیم

اپ ڈیٹ 05 دسمبر 2014
امریکا میں یہ رپورٹ 7 سال تک تحقیق کے بعد مرتب کی گئی ہے۔  اے ایف پی/ فائل
امریکا میں یہ رپورٹ 7 سال تک تحقیق کے بعد مرتب کی گئی ہے۔ اے ایف پی/ فائل

نیویارک : ختنے کرانا مسلمانوں میں عام ہے اور مغربی دنیا میں اس پر کافی اعتراضات بھی سامنے آتے ہیں مگر اب امریکا کی اہم رپورٹ نے اسے انتہائی فائدہ مند قرار دے دیا۔

امریکی حکومت نے پہلی بار ختنوں کے حوالے سے رپورٹ جاری کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ ایسے طبی شواہد ملے ہیں کہ یہ عمل مردوں کی صحت کے لیے بہت مفید ثابت ہوتا ہے۔

امریکی محکمہ صحت سی ڈی سی کی جانب جاری گائیڈلائنز میں کہا گیا ہے کہ نومولود لڑکوں میں یہ عمل ان کی مستقبل کی زندگی کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مذہبی یا ثقافتی بناء پر ختنے کے عمل سے گزرنے والے بچوں میں جنسی امراض، مثانے کے کینسر اور پیشاب کی نالی کے امراض کا خطرہ بہت کم ہوجاتا ہے۔

یہ رپورٹ 7 سال تک تحقیق کے بعد مرتب کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ افریقہ میں ختنوں کے ذریعے ایڈز کے وائرس کو پھیلنے سے روکا جاسکتا ہے۔

امریکی محکمے کا کہنا ہے کہ ختنے کرانے والے مردوں میں ایچ آئی وی سے متاثرہ خواتین سے جراثیم کی منتقلی کا خطرہ 50 سے 60 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔

اسی طرح مثانے کے کینسر کا خطرہ 30 فیصد اور پیشاب کی نالی میں کسی رکاوٹ کا امکان بھی کافی کم ہوجاتا ہے۔

اسی طرح رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ سرجری کا عمل بالغ مردوں کے مقابلے میںنومولود سے 9 سال کی عمر کے بچوں کے لیے زیادہ محفوظ ہے ۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں