• KHI: Partly Cloudy 18.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 13°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 18.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 13°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.2°C

الطاف حسین کا جامعہ حفصہ کو بند کرنے کا مطالبہ

شائع December 19, 2014

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے طالبان کو جڑ سے ختم کرنے اور جامعہ حفصہ کو بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق متحدہ کے قائد نے لندن سے کراچی میں قومی یکجہتی ریلی سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طالبان ملک کی جڑوں کو کھوکھلاکررہےہیں اور معصوم بچوں کا خون بہارہے ہیں۔

الطاف حسین نے کہا کہ اگر ملک بچانا ہے تو طالبان کو جڑ سے ختم کرنا ہوگا۔

انہوں نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے مطالبہ کیا کہ آپریشن ضرب عضب کا دائرہ ملک بھر میں پھیلائیں۔

الطاف حسین نے کہا کہ طالبان کے حامی مولانا عبدالعزیز کو گرفتار کرکے جامعہ حفصہ کو بند کردیا جائے اور لال مسجد کو گرادیا جائے۔

الطاف حسین نے کہا کہ معصوم بچوں کو قتل کرنے والے مسلمان نہیں ہوسکتے۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025