• KHI: Partly Cloudy 17.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 13°C
  • KHI: Partly Cloudy 17.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 13°C

آرمی چیف دو سال کیلئے ملک کی باگ ڈور سنبھال لیں، الطاف حسین

شائع December 24, 2014

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے بدھ کے روز فوجی عدالتوں کے قیام کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف دو سالوں کے لیے ملک کی باگ ڈور سنبھال لیں۔

ڈان نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ اگر غیر جمہوری راستہ اختیار کرنا ہی ہے تو مارشل لاء ہی لگادیا جائے۔

کراچی میں نائن زیرو پر ہنگامی پریس کانفرنس سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ترکی، فرانس اور امریکا کے انقلاب کے پیچھے بھی فوجی ہی تھے۔

انہوں نے کہا کہ جب تک قوم ساتھ نہ دے، فوج اکیلے کچھ نہیں کرسکتی۔

خیال رہے کہ اسلام آباد میں جاری پارلیمانی پارٹیوں کے سربراہوں کے اجلاس میں بھی ایم کیو ایم نے فوجی عدالتوں کی مخالفت کی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025