• KHI: Partly Cloudy 26.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 21°C
  • ISB: Partly Cloudy 15.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 26.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 21°C
  • ISB: Partly Cloudy 15.8°C

ژوب میں ایف سی کے ہاتھوں عسکریت پسند ہلاک

شائع January 1, 2015

کوئٹہ: سیکورٹی فورسز نے جمعرات کے روز بلوچستان کے ضلع ژوب میں ایک عسکریت پسند کو ہلاک کردیا۔

فرنٹیئر کورپس کے ترجمان کے مطابق عسکریت پسند کو ژوب کے علاقے مرگا کبزئی میں ایک حملے کے بعد ہلاک کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق یہ عسکریت پسند کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے منسلک تھا۔ انہوں نے بتایا کہ مسلح افراد نے چیک پوسٹ پر حملہ کرکے اہلکاروں سے ہتھیار اور وائرلیس سیٹس چھین لیے۔

بعدازاں حملہ آور موٹر سائیکلوں پر سوار ہوکر فرار ہوگئے۔

ایف سی اہلکاروں نے واقعے کے بعد حملہ آوروں کا تعاقب کیا جس کے دوران ایک عسکریت پسند مارا گیا تاہم دیگر حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب رہے۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025