• KHI: Partly Cloudy 24.3°C
  • LHR: Cloudy 13.7°C
  • ISB: Cloudy 17.5°C
  • KHI: Partly Cloudy 24.3°C
  • LHR: Cloudy 13.7°C
  • ISB: Cloudy 17.5°C

آرمی چیف کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات

شائع January 3, 2015

لاہور: آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات ہوئی جس میں صوبے کی مجموعی سکیورٹی صورتحال سے متعلق معاملات زیر غور آئے۔

ڈان نیوز کے مطابق لاہور میں ہونے والی ملاقات کے دوران صوبہ پنجاب میں فوجی عدالتوں کے قیام، دہشت گردوں کی پھانسیوں اور سکیورٹی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر سکیورٹی کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے پر بھی غور کیا گیا۔

ملاقات میں کور کمانڈر لاہور اور اعلیٰ فوجی اور سول حکام بھی شریک ہوئے۔

گزشتہ روز وزیراعظم پاکستان نواز شریف کی صدارات میں پانچ گھنٹے تک جاری رہنے والے قومی کانفرنس کے دوران فوجی عدالتوں کیلئے آئینی ترمیم پر اتفاق کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025