• KHI: Partly Cloudy 17.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 13°C
  • KHI: Partly Cloudy 17.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 13°C

تربت سانحے میں 'انڈین انٹیلیجنس ایجنسی' ملوث

شائع April 12, 2015

بلوچستان کے وزیرداخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچوں کے لسانی بنیادوں پر قتل میں ملوث گروپس کو ہندوستانی انٹیلیجنس ایجنسی کی مدد حاصل ہے۔

صوبہ بلوچستان کے ضلع کیچ میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے 20 مزدوروں کو ہلاک اور تین کو زخمی کر دیا ہے۔

رحیم یار خان کے شیخ زید انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے اس واقعے کو دہشت گردوں کا حملہ قرار دیا اور تصدیق کی کہ اس واقعے میں 20 مزدور ہلاک اور تین زخمی ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت نے دہشت گردی کے اس واقعے کی مذمت کی ہے اور دہشت گردوں نے کسی لسانی گروپ کی نہیں بلکہ 20 پاکستانی کی جانب لی ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ مزدوروں کا قتل کرنے والے بلوچستان میں موجود دہشت گرد گروپوں کو 'دشمن' کی جانب سے فنڈنگ اور ٹریننگ ملی ۔

انہوں نے کہا کہ وہ دہشت گردوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ حکومت ان کا تعاقب کرے گی جب کہ پاکستانیوں کو تقسیم کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہو گی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت لسانی دہشت گردی کو اسی طرح سے ہی ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے جس طرح فرقہ واریت کو ختم کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ وہ کسی بھی مسئلے کا حل بات چیت کے ذریعے چاہتے ہیں تاہم اگر وہ پرتشدد ہوں گے تو حکومت بھی ردعمل ظاہر کرے گی۔

ان کا کہناتھا کہ مزدوروں کی سیکیورٹی پر تعینات آٹھ لیویز اہلکاروں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

اس موقع پر انہوں نے ہر متاثرہ خاندان کے لیے دس لاکھ روپے امداد کا بھی اعلان کیا۔

یاد رہے کہ ہلاک ہونے والے 20 مزدوروں میں سے 13 کا تعلق رحیم یار خان کے علاقے صادق آباد سے تھا۔

یہ خبر 12 اپریل 2015 کے ڈان اخبار میں شائع ہوئی ہے

تبصرے (1) بند ہیں

Nadeem Apr 12, 2015 06:15pm
I am happy you have courage to say that otherwise our big leaders are just looking the chance to invest in India.

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025