• KHI: Partly Cloudy 18.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 13°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 18.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 13°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.2°C

سانحہ تربت کے بعد آرمی چیف کا دورہ کوئٹہ

شائع April 15, 2015

کوئٹہ: آرمی چیف جنرل راحیل شریف سانحہ تربت کے بعد بلوچستان میں امن وامان کی صور تحال پر اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شرکت کے لیے بدھ کو ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچے۔

جنرل راحیل شریف کی کوئٹہ آمد پر کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ نے ان کا استقبال کیا۔

آرمی چیف نے فرنٹیئر کور (ایف سی) ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں انھیں انسپکٹر جنرل (آئی جی) ایف سی میجر جنرل شیر افگن نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی۔

جنرل شیر افگن نے آرمی چیف کو گزشتہ دنوں سانحہ تربت میں 20 مزدورں کے قتل کے بعد کی صورت حال اور سرچ آپریشن کے بارے میں بھی بریفنگ دی۔

یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے شرپسندوں نے تربت شہر سے تقریباً 15 کلومیٹر کے فاصلے پر گوگدان کے علاقے میں ایک تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر حملہ کرکے 20 محنت کشوں کو قتل اور متعدد کو زخمی کردیا تھا۔

میٹنگ میں سینیئر ملٹری اور ایف سی افسران کے ساتھ دیگر اعلیٰ عہدیداران نے بھی شرکت کی۔

تبصرے (1) بند ہیں

الیاس انصاری Apr 15, 2015 03:01pm
جو کام حکومتی عہدیداروں کو کرنا چاھئے وہ آرمی چیف کر رہے ہیں

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025