موسمی نزلہ اور بخار کا حل 'دہی'

06 مئ 2015
دہی — کریٹیو کامنز فوٹو
دہی — کریٹیو کامنز فوٹو

اگر آپ موسم گرما میں نزلہ زکام و بخار کا شکار رہتے ہیں تو دہی کو استعمال کرکے دیکھیں وہ ان تکلیف دہ امراض کی شدت کم کرنے یا ان سے بچاﺅ کے لیے مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔

یہ دعویٰ امریکا میں ہونے والی ایک نئی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔

وینڈیربلٹ یونیورسٹی اسکول آف میڈیسین کی تحقیق کے مطابق دہی میں پائے جانے والے انسان دوست بیکٹریا نزلہ بخار کی شکایت کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

تحقیق کے دوران جب ماضی کی 17 تحقیقی رپورٹس کا جائزہ لیا گیا تو یہ معلوم ہوا کہ یہ انسان دوست پرو بائیوٹیکس نامی بیکٹریا کسی عام دوا کے مقابلے میں زیادہ مفید ثابت ہوتا ہے۔

عام طور پر یہ نزلہ بخار کسی الرجی خاص طور پر پولن پاﺅڈر کا نتیجہ ہوتا ہے اور اس کے نتیجے میں ناک، آنکھیں اور گلا وغیرہ سوج جاتے ہیں اور ان میں خارش بھی ہونے لگتی ہے تاہم دہی کے استعمال سے مرض کی شدت میں کمی لائی جاسکتی ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ نزلہ بخار میں دہی کے استعمال سے کوئی خاص مضر اثرات بھی صحت پر مرتب نہیں ہوتے۔

محققین کا کہنا ہے کہ دہی میں پائے جانے والے بیکٹریا ممکنہ طور پر خوف کے سفید خلیات پر اثر انداز ہوتے ہیں جو کہ ہمارے جسمانی دفاعی نظام کے اہم ہوتے ہیں تاہم ابھی اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

anas May 06, 2015 11:15pm
thanks