ایرانی فورسز کی پاکستان میں شیلنگ، لیویز

شائع July 21, 2015

کوئٹہ: ایرانی بارڈرز سیکیورٹی گارڈز کی جانب سے بلوچستان کے سرحدی علاقے پجنگور میں چار مارٹر شیل فائر کئے گئے ہیں۔

لیویز کے عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ڈان ڈاٹ کام کو بتایا ہے کہ ایران کی جانب سے ضلع پنجگور کے علاقے سوراپ میں چار مارٹر شیل فائر کیے گئے۔

اس کا کہنا تھا کہ واقعے میں کسی بھی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے تاہم واقعے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

واقعے کی اطلاع کے بعد تحصیل دار مولا بخش اور دیگر سرکاری حکام نے علاقے کا دورہ کیا اور اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

لیویز عہدیدار کے مطابق ایرانی بارڈز سیکیورٹی فورسز کی جانب سے پاکستانی حدود میں مارٹر فائر کی شیلنگ کے بعد علاقے کی سیکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

اس کا کہنا تھا کہ ایران کی جانب سے سرحدی خلاف ورزی کے واقعے کی اطلاع بلوچستان حکومت کو دے دی گئی ہے۔

یاد رہے یہ پہلا واقعہ نہیں ہے کہ ایران کی جانب سے پاکستان کے سرحدی حدود کی خلاف ورزی کی گئی ہے، گذشتہ دنوں ایران کی جانب سے پاکستان کے علاقے ماشیخیل میں بھی راکٹ فائر کئے گئے تھے۔

پاکستان کی جانب سے ایرانی فورسز کی سرحدی حدود کی خلاف ورزیوں پر احتجاج کیا جاتا رہا ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Amir Jul 21, 2015 08:29pm
Sirf Ahtijaj karo action na lo waha sa india marha hai yaha sa iran marha hai

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2025
کارٹون : 21 دسمبر 2025