• KHI: Partly Cloudy 16.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 12°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 16.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 12°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.9°C

'الطاف حسین دشمن کے لیے کام کر رہے ہیں'

شائع August 2, 2015

لاہور:پنجاب کے وزیر اعلیٰ اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک فوج کے خلاف ہرزہ سرائی سے ثابت ہوگیا کہ الطاف حسین دشمن کے لیے کام کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی پر قبضہ ہونے نہیں دیں گے، الطاف حسین

لاہور سے تقریب سے خطاب میں ان میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم ہندوستان کو پکارنے والے نام نہاد لیڈر کے عبرتناک انجام کے منتظر ہیں۔

الطاف حسین کا خطاب : 'کارکن نیٹو سے کراچی میں فوج بھیجنے کا کہیں'

وزیر اعلی پنجاب نے مزید کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد کے واویلے سے ثابت ہوگیا کہ کراچی میں رینجرز نے درست اقدام کیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا الطاف حسین نے مہاجروں سمیت پاکستان کے 20 کروڑ عوام کے دلوں کو زخمی کیا۔

مزید پڑھیں : 'آئی ایس آئی کو قانون ہاتھ میں نہیں لینا چاہیے'،الطاف حسین

شہباز شریف کا یہ کہنا تھا کہ عوام الطاف حسین کو کبھی معاف نہیں کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025