• KHI: Partly Cloudy 23°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.3°C
  • ISB: Cloudy 13.7°C
  • KHI: Partly Cloudy 23°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.3°C
  • ISB: Cloudy 13.7°C

تربت میں چار مزدور اغوا

شائع August 21, 2015

کوئٹہ: نامعلوم مسلح افراد نے بلوچستان کے ضلع تربت سے چار مزدوروں کو اغوا کر لیا۔

پولیس ذرائع نے ڈان نیوز کو بتایا کہ یہ مزدور جمعرات کو میرانی ڈیم سے تربت بازار آ رہے تھےجب تالار علاقے میں انہیں اغوا کر لیا گیا۔

علاقے میں سڑک کی تعمیر میں مصروف اغوا ہونے والوں کی شناخت جمعہ خان، بخت اللہ ، گل خان اور یحیی خان کے نام سے ہوئی۔

سیکیورٹی فورسز نے اغوا کاروں کی تلاش میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ابھی تک کسی نے واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

اس سے پہلے، اپریل میں علیحدگی پسند گروپ بلوچستان لبریشن فرنٹ نے تربت کے قریب ضلع کیچ میں 20 مزدوروں کو قتل اور تین کو زخمی کر دیا تھا۔

تبصرے (1) بند ہیں

Mohammad Ayub Khan Aug 21, 2015 07:52pm
BUZDIL KAMZOR PAR HATH UTATEY HEYn----TAQATWAR PEY NAHEYIN-------------

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025