• KHI: Partly Cloudy 21.8°C
  • LHR: Clear 14.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 10.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 21.8°C
  • LHR: Clear 14.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 10.1°C

بلدیاتی انتخابات: ’سندھ میں فوج تعینات نہیں ہوگی‘

شائع October 30, 2015

کراچی: حکومت سندھ نے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے دوران انتخابی اضلاع میں فوج تعینات نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے لیے مرکزی مانیٹرنگ سیل کے افتتاح کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ 31 اکتوبر کو سکھر اور لاڑکانہ ڈویژنز میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں پولنگ اسٹیشنز پر پولیس اور رینجرز سیکیورٹی کے فرائض انجام دے گی۔

انہوں نے کہا کہ فوجی دستوں کو اسٹینڈ بائی پر رکھا جائے گا اور انتخابات کے دوران کوئی ناخوشگوار صورتحال پیدا ہوئی تو فوج کو بطور ’کوئیک رسپانس فورس‘ طلب کیا جاسکتا ہے۔

مرکزی مانیٹرنگ سیل کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ مانیٹرنگ سیل 24 گھنٹے ڈپٹی کمشنرز آفس میں قائم دیگر مانیٹرنگ سیلز کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔

مرکزی مانیٹرنگ سیل میں پولیس، رینجرز اور مقامی حکومت کے حکام 3 شفٹوں میں موجود ہوں گے جو صوبائی حکومت کو تمام صورتحال سے آگاہ کرتے رہیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر بلدیات نے کہا کہ مرکزی سیل میں سپرنٹنڈنٹ لیول کے پولیس افسران موجود ہوں گے جو کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں فوری جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کو قابو کریں گے۔

ایک اور سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ انتخابات کے پہلے مرحلے میں نارمل پولنگ اسٹیشنز پر صرف پولیس تعینات ہوگی، جبکہ حساس اور انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر پولیس کے ساتھ رینجرز اہلکاروں کو بھی تعینات کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2025
کارٹون : 21 دسمبر 2025