بازو موڑے بغیر 'دوسرا' کرنا ناممکن، ایشون
نئی دہلی: ہندوستان کے آف اسپنر ایشون کا کہنا ہے کہ بازو موڑے بغیر کبھی بھی 'دوسرا' نہیں کرائی جاسکتی تاہم وہ لیگ بریک کے ذریعے اپنی باؤلنگ میں جدت لانے کے لیے پرامید ہیں۔
اسپین کے خفیہ ہتھیاروں سے مالا مال ایشون اپنے باؤلنگ میں سرپرائز لیگ بریک شامل کرنے جارہے ہیں لیکن وہ اس بات پر یقین رکھتےہیں کہ 'دوسرا' سیدھے ہاتھ کے ساتھ نہیں کی جاسکتی۔
29 سالہ اسپنر نے 2015 کا سال یادگار طریقے سے منایا جہاں انھوں نے پے درپے سیریز کے بہترین کھلاڑی کے اعزازات حاصل کئے جہاں انہوں نے سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں اپنی کامیابی سے ہمکنار کرانے میں مرکزی کردار ادا کیا۔
ایشون اپنی سلو باؤلنگ سے مضبوط بلے بازوں کو اپنا نشانہ بناتے آئے ہیں خصوصآ ان کی کیرم بال کو جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلیئرز سمیت دنیا کے بڑے بڑے بلے باز کھیلنے سے قاصر نظر آئے۔
ایشون اپنی آف اسپین باؤلنگ میں لیگ بریک کو شامل کرنے کو غلط نہیں سمجھتے۔
انھوں نے ٹائمز آف انڈیا کو کہا کہ میں ہمیشہ تجربے کرتا ہوں، اگر بلے باز ریورس سوئپ کرسکتا ہے تو میں بھی لیگ بریک کر سکتا ہوں۔
'اسی سوچ کے ساتھ میں لیگ بریک کرنے کی کوشش کر رہا ہوں اور میں سمجھتا ہوں کہ اب میں اس پر عبور حاصل کر چکا ہوں۔
ایشون نے گزشتہ 6 ماہ کے دوران ایشیا کی اسپین کے لیے سازگار وکٹوں میں تباہی مچاتے ہوئے 8 ٹیسٹ میچوں میں 57 وکٹیں حاصل کیں۔
ایشون نے اپنے کیرم گیندوں میں سے کچھ کے سوا کبھی بھی 'متنازع' دوسرا کو نہیں آزمایا جو اس خطے کے کئی آف اسپنرز کی معطلی کا سبب بنی.
ان کا کہنا تھا کہ کیرم بال مکمل طورپر انگلیوں کا کھیل ہے اور یہ آف اسپنر کی گرفت سے باہر نہیں ہو سکتی۔
ایشون کہتے ہیں کہ یہ انگلیوں سے کی جانے والی اسپین بال ہے جس کے لیے کلائی یا کہنی کا استعمال نہیں کرتے، یہ قانونی لیگ بریک کی طرح ہے لیکن میں نہیں سمجھتا کہ بازو کو موڑے بغیر دوسرا کیا جا سکتا ہے، گیند اسپن تو ہو سکتا ہے لیکن دوسرا نہیں ہو سکتا۔
آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔












لائیو ٹی وی