سنی لیون کے ساتھ کام کرنے پر خوشی ہو گی، عامر

شائع January 20, 2016 اپ ڈیٹ January 21, 2016

بولی وڈ سپر اسٹار عامر خان نے ایک متنازع ٹی وی انٹرویو میں اپنے ماضی کے حوالے سے سخت سوالات کی زد میں آنے والی اداکارہ سنی لیون کی حمایت میں بیان دیا ہے۔

ایک تشہیری انٹرویو کے دوران ٹی وی اینکر بھوپندر چوبے نے سنی سے پوچھا کہ وہ عامر کے ساتھ کام کرنے کی خواہش مند ہیں تو کیا عامر بھی ان کے ساتھ کام کرنا چاہیں گے؟

سنی نے اس سخت سوال کا انتہائی ہمت کے ساتھ جواب دیا، جس پر عامر ان سے متاثر ہوئے ہیں۔

عامر نے فیس بک پر کہا ’میرے خیال میں سنی نے اس انٹرویو کے دوران بہت ہی باوقار رویہ دکھایا۔میری خواہش ہے کہ میں انٹرویو کرنے والے سے بھی یہی سوال پوچھتا‘۔

انہوں نے اپنی فیس بک پوسٹ پر سنی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے ساتھ کام کر کے خوش ہوں گے۔’مجھے آپ کے ماضی کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں‘۔

عامر نے یہی پوسٹ ٹوئٹر پر بھی شیئر کی، جس پر سنی نے جوابی ٹوئٹ میں عامر کو حمایت کو سراہتے ہوئے کہا ’ یہ دیکھ کر میرا دل جیسے رک سا گیا‘۔

فلم ’جسم ٹو‘ سے بولی وڈ میں آنے والی سنی اپنی نئی سیکس کامیڈی ’مستی زادے‘ کی ریلیز کی منتظر ہیں اور وہ اسی فلم کی تشہیر کیلئے انٹرویو دینے گئی تھیں۔

بولی وڈ کی کئی اہم شخصیات نے انٹرویو کو ’واہیات‘ قرار دیتے ہوئے سنی کے ساتھ ہمدری ظاہر کی ہے۔

اینکر نے جہاں کئی سخت اور متنازع سوال کیے وہیں سنی سے پوچھا کیا آیا وہ انڈیا میں پورن دیکھنے والوں کی بڑھتی تعداد کی ایک وجہ ہیں؟

چوبے نے ایک موقع پر کہا ’آپ جب سے انڈیا سینما پر آئی ہے، ملک میں پورن دیکھنے کی تعداد اس حد تک بڑھی ہے کہ ہمیں اس حوالے سے دنیا میں پہلے نمبر پر قرار دیا جا رہا ہے‘۔

تاہم، سنی نے ان سوالات کا کمال عقل مندی سے جواب دے کر بولی وڈ کی کئی شخصیات کی حمایت حاصل کر لی۔

بشکریہ دی ہندو


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 27 اگست 2025
کارٹون : 26 اگست 2025