کوئٹہ: رواں سال کے دوران ملک کا تیسرا پولیو جبکہ بلوچستان میں پہلا پولیو کیس کوئٹہ میں سامنے آ گیا۔

پولیو ایمرجنسی سیل میں ذرائع نے ڈان نیوز کو بتایا کہ کوئٹہ کے تقریباً ڈھائی سالہ محمد اکرم میں پولیو وائرس پایا گیا۔

سیل کے سربراہ ڈاکٹر سید سیف الرحمان نے ڈان نیوز کو بتایا کہ رپورٹ ہونے والے اس پولیو کیس کی وجہ والدین کا متاثرہ بچے کو ویکسین پلانے سے انکار ہے۔

سیف الرحمان کے مطابق صوبے میں پولیو قطرے نہ پلانے والے والدین کی تعداد میں 90 فیصد کمی آئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حال ہی میں چلائی گئی پولیو مہم میں سب سے بڑے صوبے کے 15 اضلاع میں پندرہ لاکھ بچوں کو ویکسین دی گئی۔

پاکستان ڈیمو گرافک ہیلتھ سروے کی حالیہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ مہینے صوبے میں چلائی گئی پولیو مہم کے دوران انکار کے 2821 کیس سامنے آئے تھے۔

یاد رہے کہ 2016 میں سامنے آنے والا تیسرا ایسا کیس ہے۔ 6 فروری کو کراچی کے تقریباً تین سالہ پختون بچے میں اس وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

اس کے بعد دوسرا کیس خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں انیس مہینے کے عبداللہ جہاد خان کی صورت میں سامنے آیا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (2) بند ہیں

solani Feb 23, 2016 11:02pm
Bacho ko polio lag jane ke baad jo maa baap kay uper taklif guzerti hai (wo Khuda behter jane). Her waqt is bache ko utha ker le jana parta hai. Sirf chand katray dawai is azab se aap ko bach legi.
solani Feb 24, 2016 07:37am
Un valden per mujhe bahot afsos hae ke polio ki dawai mojud hone ke bawajud bhi dawai nahi dete.