ڈچ کمپنی کی اینگرو فوڈز خریدنے میں دلچسپی
کراچی: نیدر لینڈ کی ایک کمپنی نے 4.6 ارب ڈالرز کی ریکارڈ سرمایہ کاری سے پاکستان کی بڑی فوڈ کمپنی اینگرو فوڈز خریدے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔
اگر یہ ڈیل حتمی شکل اختیار کرتی ہے تو یہ کسی بھی بین الاقوامی کمپنی کی جانب سے پاکستان کے نجی شعبے میں سب سے بڑی سرمایہ کاری ہوگی۔
بورس کی ویب سائٹ کے مطابق فرس لینڈ کیمپینا انٹرنیشنل نامی کمپنی پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی بڑی کمپنیوں میں سے ایک اینگرو فوڈز کے 51 فیصد شیئرز خریدنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
ڈیل کے نتیجے میں پاکستانی فرم کی اسٹاک ویلیو میں کم از کم 4.6 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوجائے گا۔
اسٹینڈرڈ کیپیٹل سیکیورٹیز میں ریسرچ کے سربراہ فیصل شجیع کے مطابق یہ پاکستان کے نجی شعبے کا سب بڑا معائدہ ہو گا۔
شجیع نے کہا کہ ابھرتی ہوئی جنوبی ایشیائی معیشت میں ہونے والی اس ڈیل پر بین الاقوامی سرمایہ کار نظر رکھے ہوئے ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پہلے ہی عالمی کارپوریٹ سیکٹر کے ریڈار میں ہے اور اس ڈیل سے اس کی ساکھ مزید بہتر ہوگی۔
اس ممکنہ ڈیل کے نتیجے میں پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے اعداد و شمار پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
رواں مالی سال پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری 57 فیصد کمی کے ساتھ 33.6 ارب ڈالر رہ گئی تھی۔
تیل کی قیمتوں میں حالیہ کمی، توانائی کے شعبے میں متوقع بہتری اور پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت ہونے والی سرمایہ کاری اور تیزی سے جاری ترقیاتی کاموں کے باعث امید کی جارہی ہے کہ 2015-16 میں پاکستانی معیشت میں ترقی کا تناسب 4.5 رہے گا۔
آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔











لائیو ٹی وی