• KHI: Partly Cloudy 21.4°C
  • LHR: Clear 14.3°C
  • ISB: Clear 10.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 21.4°C
  • LHR: Clear 14.3°C
  • ISB: Clear 10.4°C

وزیراعظم کا دورہ: ہزارہ یونیورسٹی 2 دن کیلئے بند

شائع April 27, 2016

اسلام آباد: صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں واقع ہزارہ ہونیورسٹی کو وزیراعظم نواز شریف کے دورے کے پیش نظر 2 دن کے لیے بند کردیا گیا۔

ہزارہ یونیورسٹی کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کا عکس—۔
ہزارہ یونیورسٹی کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کا عکس—۔

ڈپٹی رجسٹرار اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق 'تمام متعلقہ افراد کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کے دورے کے پیش نظر ہزارہ یونیورسٹی 27 اور 28 اپریل 2016 کو بند رہے گی۔'

نوٹیفکیشن میں بوائز ہاسٹل کے طلبہ کو 27 اپریل (بروز بدھ) کو شام 4 بجے تک ہاسٹل خالی کرنے کی ہدایت، جبکہ گرلز ہاسٹل میں رہائش پزیر طالبات سے کہا گیا ہے کہ وہ 27 اپریل کی شام سے لے کر 28 اپریل (بروز جمعرات) کی شام تک ہاسٹل تک ہی محدود رہیں۔

بعدازاں طلبا کی جانب سے اچانک یونیورسٹی بند کرنے پر انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

انتظامیہ کی جانب سے ہاسٹل بند نہ کرنے کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کردیا گیا۔

مزید کہا گیا کہ یونیورسٹی کے تمام دفاتر معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔

دوسری جانب یونیورسٹی کی حدود میں چیکنگ کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف جمعرات 28 اپریل کو ہزارہ یونیورسٹی میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کریں گے، وزیراعظم کا یہ دورہ ان کی عوامی جلسوں سے خطاب کی حکمت عملی کا ہی ایک حصہ ہے جس کے تحت 2 روز قبل انھوں نے ضلع راولپنڈی کے علاقے کوتلی ستیاں میں بھی ایک عوامی جلسے سے خطاب کیا تھا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (4) بند ہیں

Faisal Hussain Apr 27, 2016 05:14pm
Good steps for security but if university will off, boys will be on their homes, girls will be in hostel, then to whom president will address?
Nizamuddin Ali Apr 27, 2016 06:10pm
Some public relation speech. Will he be surrounded by walls & paid audience.
فراز Apr 27, 2016 06:23pm
بحثیت قوم شرم کا مقام ہے ہمارےلیئے، جہاں ایک اعلیٰ تعلیمی ادارہ صرف اس وجہ سے دو دن کیلیے بند کر دیا جاتا ہے کہ " شہنشاہِ معظم" صاحب ایک سیاسی جلسہ سے خطاب کیلیے آرھے ہیں۔ لعنت ہو ہمارے حکمرانوں پر جنکو تعلیم کی اہمیت کا اندازہ ہی نہیں۔ شرم کرو شرم۔
mnaeem Apr 28, 2016 05:36pm
As a nation we are a dead nation. What is further required to prosecute the corrupt current rulers who have left no Stone unturned to convert our country into a failed state.It is high time that we take stand to save our country from the clutches of monstrous politicians.Every institute is politicized here.I don't know when our institutes will be be corruption free and depoliticized.

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2025
کارٹون : 21 دسمبر 2025