• KHI: Clear 26.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 17.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.2°C
  • KHI: Clear 26.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 17.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.2°C

'ڈرون حملوں پر بیانات نہیں، ایکشن کی ضرورت ہے'

شائع June 2, 2016

پاکستان تحریکِ انصاف کی رہنماء شیریں مزاری نے کہا ہے کہ امریکی ڈرون حملوں پر پاکستان کو بیانات نہیں، بلکہ اس پر ایکشن لینے کی ضرورت ہے۔

ڈان نیوز کے پروگرام ان فوکس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے آرمی چیف کے اس بیان کی تعریف کی جس میں انھوں نے ان حملوں کو افسوسناک قرار دیا تھا۔

تاہم، ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے بیانات ہم کافی عرصے سے سنتے آرہے ہیں اور اب بات اس سے آگے جانی چاہیے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ نوشکی ڈرون حملے کے بعد ہونا یہ چاہیے تھا کہ پاکستان اس پر اپنا کوئی مؤقف پیش کرتا، کیونکہ جب ہم امریکا کے ساتھ جنگ میں نہیں ہیں تو پھر اس طرح کے حملے ناصرف ہماری خودمختاری، بلکہ عالمی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے حالیہ ڈرون حملے کے بعد کسی قسم کا سفارتی طریقہ کار اختیار نہیں کیا، بلکہ امریکی سفیر کو جی ایچ کیو بھی طلب کرکے آرمی چیف سے ملاقات کروانا بھی ایک غلطی تھی۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ امریکی محکمہ دفاع نے صوبہ بلوچستان سے ملحقہ پاک افغان سرحد پر ایک دور دراز علاقے میں ڈرون حملے میں افغان طالبان کے سربراہ ملا اختر منصور کو ہلاک کیے جانے کا اعلان کیا تھا، جو بلوچستان میں پہلا امریکی ڈرون حملہ تھا۔

اس حملے کے بعد پاکستان نے امریکی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاجی کیا تھا اور انہیں یہ باور کروایا تھا کہ اس قسم کے حملے پاکستان کی خودمختاری کی سخت خلاف ورزی ہیں۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025