• KHI: Clear 24.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.4°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.6°C
  • KHI: Clear 24.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.4°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.6°C

بجٹ اہداف : ‘حکومت ہمیشہ ناکام رہتی ہے‘

شائع June 3, 2016

سابق وزیر وزیرِ خزانہ نوید قمر نے مالی سال 16-2015 کے جاری کردہ اقتصادی سروے میں حکومتی ناکامی کو تشویشناک قرار دیا۔

ڈان نیوز کے پروگرام نیوز آئی میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ حکومت کو اگر اہداف حاصل کرنے تھے تو اسے چاہیے تھا کہ وہ آئی ایم ایف کی طرف سے دیے گئے اعداد و شمار کو سامنے رکھتی، تاکہ اس بات کا پتہ لگایا جاسکتا کہ بجٹ خسارہ کیا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہی وجہ ہے کہ حکومت ہر سال مالی بجٹ میں اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہتی ہے۔

زرعی شعبے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ اس مرتبہ حکومت نے کھاد سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کیا اور درآمدات کو کم کردیا، جو بڑی غلطی تھی۔

مزید پڑھیں: اقتصادی سروے پیش، حکومت معاشی ترقی کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام

خیال رہے کہ گزشتہ روز مالی سال 16-2015 کا اقتصادی سروے پیش کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے زرعی شعبے میں ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے غیر ملکی زر مبادلہ کی ریکارڈ ترین بلند سطح کی نوید بھی سنائی۔

وزیر خزانہ نے یہ بھی کہا تھا کہ پاکستان کو کسی نئے آئی ایم ایف پروگرام کی ضرورت نہیں ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (1) بند ہیں

Israr Jun 03, 2016 11:26pm
یہی بہترین بجٹ ھوسکتا تھا ہمیشہ کی طرح بجٹ اپوزیشن کی نظر میں عریب دشمن روایتی بجٹ ھے ااپوزیشن تنقید کریگی حکومت بجٹ کو بہترین اور عوام دوست کہے گابجٹ پر ھفتہ دس دن بحث ھوگا پھر یہی بجٹ پاس ھوجائیگا ٹی وی اینکر اپنے اپنے نمبر بنائنگے کچھ حکومت اور چند اپوزیشن کی طرفدار گونگے پھر یہ بحث پرانی ھوجائیگی

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025