مالم جبہ میں نئی چیئرلفٹ سیاحوں کی توجہ کا مرکز

شائع July 27, 2016 اپ ڈیٹ July 27, 2016 09:07am

پاکستان کے خوبصورت ترین سیاحتی مقام مالم جبہ میں 8 برس قبل دہشت گردی میں تباہ ہونے والی چیئرلفٹ کو دوبارہ بحال کردیا گیا۔

وادی مالم جبہ منفرد خصوصیات کا حامل ہے یہ حسین وادی سوات کے مرکزی شہر مینگورہ سے شمال مشرق کی طرف بیالیس کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

8 سال بعد چیئر لفٹ بحال ہوئی تو ملک بھر سے بڑی تعداد میں سیاح مالم جبہ پہنچ کر چیئر لفٹ کے مزے لوٹ رہے ہیں۔

انتظامیہ کی جانب سے لگائی گئی نئی چیئرلفٹ سیاحیوں کی خاص توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026