سام سنگ کا فولڈ ایبل اسمارٹ فون اگلے سال؟

اپ ڈیٹ 12 نومبر 2016
. — فوٹو بشکریہ وینچر بیٹ
. — فوٹو بشکریہ وینچر بیٹ

سام سنگ کا طویل عرصے سے خبروں میں رہنے والا فولڈ ایبل اسمارٹ فون ممکنہ طور پر 2017 میں سامنے آنے والا ہے۔

جنوبی کورین کمپنی نے ایک پیٹنٹ ایپلیکشن جمع کرائی ہے جس میں ایک فولڈ ایبل موبائل کا نقشہ دیا گیا ہے۔

فوٹو بشکریہ کورین پیٹنٹ آفس
فوٹو بشکریہ کورین پیٹنٹ آفس

کورین نیوز سائٹ دی کوریا ہیرالڈ کے مطابق سام سنگ یہ فولڈ ایبل اسمارٹ فون 2017 میں فروخت کے لیے پیش کردے گی جس کی تیاری کا آغاز کردیا گیا ہے۔

سام سنگ کے پیٹنٹ سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ فلپ فون جیسا ہے جو فولڈ ایبل اسمارٹ فون کی شکل اختیار کرے گا۔

فوٹو بشکریہ کورین پیٹنٹ آفس
فوٹو بشکریہ کورین پیٹنٹ آفس

اس سے پہلے سامنے آنے والی لیکس اور افواہوں میں بھی اسی طرح کی بات کی گئی تھی جو اب لگتا ہے کہ درست ثابت ہونے والی ہے۔

پیٹنٹ کے مطابق اس کے دونوں سیکشن میں دو اسکرینوں کی بجائے ایک سنگل اور لچکدار پینل رکھا جائے گا۔

اس فون کو کسی بھی جگہ سے فولڈ یا موڑا جاسکے گا تاہم ابھی اس حوالے سے کچھ واضح طور پر کہنا مشکل ہے۔

فوٹو بشکریہ کورین پیٹنٹ آفس
فوٹو بشکریہ کورین پیٹنٹ آفس

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سام سنگ کو گلیکسی نوٹ 7 کی بیٹریاں پھٹنے کی وجہ سے دنیا بھر سے اس کا اسٹاک طلب کرنا پڑا تھا اور اس کی ساکھ بھی کافی متاثر ہوئی تھی، ان حالات میں یہ فولڈ ایبل فون صارفین کو دوبارہ اپنی جانب لانے کی کامیاب کوشش ثابت ہوسکتی ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں