بلوچستان: 'عسکرت پسندوں' کے حملے میں 5 سیکیورٹی اہلکار زخمی
کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے ضلع آوران میں ڈسٹرکٹ پولیس افسر کے قافلے پر عسکریت پسندوں کے محلے میں 5 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ ضلع کیچ سے 3 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔
لیویز ذرائع کا کہنا تھا کہ ضلع آوران میں ڈسٹرکٹ پولیس افسر کے قافلے پر عسکریت پسندوں کے محلے میں 5 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے، جن میں لیویز اور پولیس اہلکار شامل ہیں۔
تاہم عسکریت پسندوں کے حملے میں ڈسٹرکٹ پولیس افسر اور اسسٹنٹ کمشنر آوران محفوظ رہے۔
واقعے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو فوری طور پر علاج کیلئے علاقے کے میڈیکل سینٹر منتقل کیا گیا۔
پولیس اور لیویز حکام نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کیے اور تحقیقات کا آغاز کردیا۔
ضلع کیچ سے تین لاشیں برآمد
ادھر بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے گومزئی سے 3 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔
لیویز ذرائع کے مطابق مقتولین کو متعدد گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔
لیویز کے مطابق مقتولین کی شناخت کرلی گئی ہے اور ان کا تعلق ضلع کیچ سے ہی ہے۔











لائیو ٹی وی