• KHI: Sunny 21.8°C
  • LHR: Sunny 15.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.9°C
  • KHI: Sunny 21.8°C
  • LHR: Sunny 15.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.9°C

پنجگور: ایرانی فورسز کی جانب سے 4 شیل فائر

شائع February 10, 2017

کوئٹہ: ایرانی بارڈر سیکیورٹی گارڈز نے ایک مرتبہ پھر پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے صوبہ بلوچستان کے ضلع پنجگور میں 4 مارٹر شیل فائر کیے۔

ڈپٹی کمشنر پنجگور حبیب الرحمٰن کے مطابق ایران کی جانب سے داغے گئے شیل پروم کے علاقے میں گرے تاہم آبادی دور ہونے کی وجہ سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

ڈان نیوز کے مطابق مارٹر گولے گرنے کے بعد پروم کے رہائشیوں میں کافی خوف و ہراس پھیل گیا۔

دوسری جانب واقعے کے بعد پاک-ایران سرحد پر سیکیورٹی سخت کردی گئی اور ایرانی حکام سے احتجاج کا فیصلہ بھی کیا گیا ۔

مزید پڑھیں:ایرانی فورسز کی شیلنگ، ایک پاکستانی جاں بحق

پاکستان کی ایران کے ساتھ سرحد 900 کلومیٹر سے طویل ہے۔

اس سے قبل بھی بلوچستان کے مخلتف علاقوں میں متعدد بار مارٹر شیل فائر کیے جاچکے ہیں، جس کے نتیجے میں جانی نقصان بھی ہوا، جس پر پاکستان نے متعدد مرتبہ ایرانی حکام سے احتجاج بھی کیا تاہم ان کا سلسلہ جاری ہے۔

گذشتہ برس دسمبر میں بھی بلوچستان کے ایران سے منسلک سرحدی علاقے پنجگور میں ایرانی سرحدی محافظوں نے مارٹر گولوں کی شیلنگ کی تھی، جس کے نتیجے میں ایک پاکستانی جاں بحق اور دیگر 2 زخمی ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:ایران کی سرحدی خلاف ورزی،بلوچستان میں مارٹر گولے فائر

مقامی انتظامیہ کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا تھا کہ ایرانی سرحدی محافظوں نے پاکستانی علاقے میں 9 مارٹر شیل داغے تھے، جن میں سے ایک ضلع پنجگور میں ایک گاڑی کے قریب گرا جس میں پاکستانی شہری سوار تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2025
کارٹون : 22 دسمبر 2025