500 روپے کے نوٹ سے متعلق اسٹیٹ بینک کی وضاحت
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے تصدیق کی ہے کہ آپٹیکل ویری ایبل انک (او وی آئی) سے بنے رنگ بدلنے والے پرچم کے حامل اور اس کے بغیر تمام 500 روپے کے کرنسی نوٹ اصلی ہیں جن کے دیگر سیکیورٹی فیچرز برقرار ہیں۔
او وی آئی پرچم کے بغیر 500 کے نوٹ کی اصلیت کے حوالے سے گردش کرنے والی خبروں پر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ نئے ڈیزائن کے 500 روپے کے نوٹ 2006 میں جاری کیے گئے تھے۔


بعد ازاں اس میں او وی آئی کے رنگ بدلتے پرچم پر مشتمل دوسرا سیکیورٹی فیچر شامل کیا گیا جس کا مقصد جعلسازی سے بچنا اور عوام کے لیے شناخت میں آسانی پیدا کرنا تھا۔
مرکزی بینک کا مزید کہنا تھا کہ 2006 سے 2009 تک او وی آئی کے بغیر اور 25 جنوری 2010 کے بعد او وی آئی کے ساتھ نوٹوں کے اجراء کے نتیجے میں 500 روپے کے دونوں طرز کے نوٹ دستیاب ہیں۔
یہ خبر 28 مارچ 2017 کے ڈان اخبار میں شائع ہوئی











لائیو ٹی وی
تبصرے (1) بند ہیں