موٹرولا بھی ڈوئل کیمرہ فون سامنے لانے کے لیے تیار

28 مارچ 2017
— فوٹو بشکریہ جیری ین گوگل پلس
— فوٹو بشکریہ جیری ین گوگل پلس

ویسے تو ڈوئل کیمروں والے متعدد فونز سامنے آچکے ہیں مگر اب موٹرولا بھی اس طرح کا اسمارٹ فون جلد متعارف کرانے والی ہے۔

جی ہاں موٹرولا کا موٹو ایکس 2017 ڈوئل لینس کیمرے سے لیس ہوگا جس کی تصویر لیک ہو کر سامنے آئی ہے۔

اور سب سے خاص بات یہ ہے کہ اس کا ڈوئل لینس کیمرہ تصویر میں آئی فون سیون پلس اور ایل جی جی سکس جیسا نظر آتا ہے۔

تاہم اس میں فلیش موڈیول کو کیمرے کے نیچے دیا گیا ہے جو اسے دیگ فونز سے کچھ مختلف بناتا ہے۔

اس فون کے فیچرز کی تفصیلات بھی کسی حد تک لیک ہوکر سامنے آئی ہیں جس سے موٹرولا کے اس نئے فلیگ شپ فون کے بارے میں کافی اندازہ ہوتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ فون اسنیپ ڈراگون 835 پراسیسر کے ساتھ ہوگا جبکہ تھری جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج وغیرہ سے لیس ہے۔

اسی طرح فنگر پرنٹ اسکینر بھی دیا گیا ہے اور یہ میٹل باڈی والا فون ہوگا۔

اس کی اسکرین کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ 5.5 انچ کی فل ایچ ڈی ورژن کی حامل ہوگی۔

یہ فون آئندہ چند ماہ میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے اور قیمت کے بارے میں بھی معلومات جب ہی سامنے آسکے گی۔

تبصرے (0) بند ہیں