بلیچ پھیپھڑوں کے امراض کا خطرہ بڑھائے

12 ستمبر 2017
یہ انتباہ فرانس میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا— شٹر اسٹاک فوٹو
یہ انتباہ فرانس میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا— شٹر اسٹاک فوٹو

بلیچ اور عام صفائی کرنے والے کیمیکلز جان لیوا پھیپھڑوں کے امراض کا خطرہ بڑھانے کا باعث بنتے ہیں۔

یہ انتباہ فرانس میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔

فرنچ نیشنل انسٹیٹوٹ آف ہیلتھ کی تحقیق میں بتایا گیا کہ صفائی کرنے والی پراڈکٹس کے کیمیکلز میں اکثر سانس لینا پھیپھڑوں کے ایسے مرض سی او پی ڈی کا خطرہ 32 فیصد تک بڑھا دیتا ہے جو عام طور پر تمباکو نوشی کے نتیجے میں ہی لاحق ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں ؛ پیروں سے ظاہر ہونے والی سنگین امراض کی 8 علامات

اس سے قبل تحقیقی رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ بلیچ یا دیگر کلیننگ پراڈکٹس دمہ جیسے سانس کے مسائل کا باعث تو بن سکتے ہیں مگر پھیپھڑوں پر اس کے اثرات کا جائزہ نہیں لیا گیا تھا۔

سی او پی ڈی پھیپھڑوں کا ایسا مرض ہے جس میں سانس لینے میں مشکل سمیت سانس لینے کی تھیلی کو نقصان پہنچتا ہے۔

تحقیق کے دوران ایسی نرسوں کا جائزہ 1989 سے 2009 تک لیا گیا جن کے ذے وارڈز کی صفائی تھی۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ ایسی پراڈکٹس سی او پی ڈی کا خطرہ 24 سے 32 فیصد تک بڑھا دیتی ہیں جبکہ ہفتے میں ایک دفعہ ان کا استعمال بھی بائیس فیصد تک اس مرض کا امکان بڑھاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ہچکیاں 7 امراض کی نشاندہی کرنے میں مددگار

محققین کا کہنا تھا کہ عام طور پر ان پراڈکٹس کے پھیپھڑوں پر مرتب ہونے والے اثرات پر زیادہ توجہ مرکوز نہیں کی جاتی مگر ہماری تحقیق میں یہ تعلق دریافت کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نتائج سے مزید شواہد ملے ہیں کہ یہ پراڈکٹس نظام تنفس کے مسائل کا باعث بنتی ہیں اور اس حوالے سے احتیاط اور شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں