• KHI: Clear 24.9°C
  • LHR: Clear 18.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.5°C
  • KHI: Clear 24.9°C
  • LHR: Clear 18.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.5°C

غلطی سے سرحد پار کرنے والی مقبوضہ کشمیر کی خاتون بھارتی حکام کے حوالے

شائع October 10, 2017

پاک فوج نے جذبہ خیر سگالی کے تحت غلطی سے سرحد پار کرنے والی مقبوضہ کشمیر کی رہائشی عظمت جان کو بھارتی حکام کے حوالے کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق عظمت جان کی واپسی پاک فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر امن و امان کے لیے اقدامات کا مظہر ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ مقبوضہ کشمیر کے گاؤں دیگوار ملدیالان کی رہائشی عظمت جان زوجہ محمد شکیل چری کوٹ سیکٹر پر غلطی سے سرحد پار کرکے پاکستان آگئی تھیں۔

عظمت جان کو منگل کے روز انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ضلع پونچھ کے کراسنگ پوائنٹ پر بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا، اس موقع پر دونوں ملکوں کے سول و عسکری حکام بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف آباد لوگوں کے غلطی سے سرحد پار کرنے کے واقعات پہلے بھی پیش آچکے ہیں۔

تاہم دونوں اطراف غلطی سے سرحد پار کرنے والوں کو ایک دوسرے کے حوالے کرنے پر اتفاق پایا جاتا ہے۔

رواں سال فروری میں بھارت کی سرحدی فورس نے راستہ بھٹک کر ورکنگ باؤنڈری پار کرنے والی زہنی معذور 35 سالہ رشیدہ بی بی کو گولی مار کر ہلاک کردیا تھا۔

تاہم واقعے کے دو روز بعد ہی پاکستانی حکام نے جذبہ خیر سگالی کے تحت غلطی سے سرحد پار کرنے والے دو کشمیری نوجوانوں 23 سالہ بلال احمد اور 24 سالہ ارفاز یوسف کو بھارت حکام کے حوالے کردیا تھا۔

قبل ازیں جنوری میں بھارتی فوجی اہلکار چندو بابو لال چوہان کو بھارت کے حوالے کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2025
کارٹون : 22 دسمبر 2025