بینک آف اے جے کے کو شیڈول بینک کا درجہ دلانے کیلئے ایکویٹی کی فراہمی، ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں خواتین پولیس اسٹیشنز کے قیام اور متعدد ترقیاتی منصوبے بھی منطور
حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعظم فیصل راٹھور، سابق وزرائے اعظم سردار یعقوب خان اور سردار تنویر الیاس سمیت کئی اہم شخصیات شریک ہوئیں، قائم مقام صدر لطیف اکبر نے کابینہ سے حلف لیا۔
آزاد جموں و کشمیر کے آئین کے مطابق وزیر اعظم کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد خود بخود اس رکن کے حق میں ووٹ شمار ہوتی ہے جسے قرارداد میں وزیراعظم تجویز کیا گیا ہو۔
انوار الحق مشترکہ عوامی ایکشن کمیٹی کے غیر قانونی مطالبات رد کرنے اور 30 لاکھ مہاجرین کے حقوق کا دفاع کرنے میں ناکام رہے، عبدالمجید خان اور چوہدری اکبر ابراہیم کی مشترکہ پریس کانفرنس
پیر مظہر نے ناگزیر وجوہات کو استعفے کا سبب قرار دیا، ممکنہ حکومتی تبدیلی یا کابینہ کے حجم میں کمی کا عوامی ایکشن کمیٹی کا مطالبہ استعفے کی وجہ ہوسکتا ہے، سیاسی حلقوں کی قیاس آرائیاں
15 دن میں ہیلتھ کارڈ اسکیم کیلئے فنڈز جاری، ہر ضلع میں ایم آر آئی اور سی ٹی اسکین مشینیں مرحلہ وار فراہم کی جائیں گی، وفاق بجلی نظام کی بہتری کیلئے 10 ارب روپے دیگا، معاہدے کے نکات
ہلاکتیں نیلم پل کے قریب دوپہر کے بعد اس وقت ہوئیں جب مسلم کانفرنس کے رہنما راجا ثاقب مجید کی قیادت میں نکالی جانے والی امن ریلی کا تصادم جے کے جے اے اے سی کے مظاہرین سے ہوگیا۔
18 سالہ شہزاد منظور 3 جولائی کو شیخ بیلہ گاؤں کے قریب دریا میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا تھا، لاش 17 دن بعد مقبوضہ کشمیر کے کرن گاؤں میں دریا کے کنارے دیکھی گئی، سرکاری ذرائع
دسویں جماعت کا طالبعلم مدثر ایک روز قبل تیندوے کے حملے میں جاں بحق ہونے والی 8 سالہ بچی کے جنازے میں شرکت کرکے واپس جارہا تھا کہ اسی تیندے نے حملہ کردیا۔
8 سالہ جویریہ بنت غلام مصطفیٰ اعوان دوسری جماعت کی طالبہ تھی، اپنے گھر کے صحن میں کھیل رہی تھی کہ اچانک چیتے نے حملہ کردیا، لاش 3 گھنٹے بعد گھر سے نصف کلومیٹر دور ملی۔
جسٹس ہیتر ولیمز ڈی بی ای نے چوہدری یاسین، عمار یاسین کی درخواست پر فیصلہ سنایا، یوٹیوبر ابرار قریشی کو ’گورکھ دھندہ‘ پروگرام کی 2 ویڈیوز کے سلسلے میں ہتکِ عزت کا مرتکب قرار دیا گیا۔
ملزم کو گرفتار کرلیا، آمنہ نے احتشام قریشی سے دوسری شادی کی تھی، جس پر اس کے مرحوم شوہر کے خاندان، خاص طور پر اس کے سابقہ دیور شہباز احمد خان کو سخت اعتراض تھا، پولیس
ڈونر فنڈڈ پروگرام کے تحت ایل او سی کے قریب واقع سرائے سعادت آباد، ماضی میں مغل بادشاہوں کے پنجاب اور کشمیر کے سالانہ سفر میں عارضی قیام گاہ کے طور پر استعمال ہوتی تھی