سال 2018ء کو اپنے لیے خوشگوار سال بنانا آپ کے اپنے ہاتھ میں

سال 2018ء کو اپنے لیے خوشگوار سال بنانا آپ کے اپنے ہاتھ میں


سال 2017ء کیسا ہنگامہ خیز سال تھا۔ حالاتِ حاضرہ بشمول سیاسی بحران سے لے کر روزمرہ کی زندگی کے تناﺅ تک، یہ بہت ہی طویل 365 دن تھے۔

اگر آپ بہت زیادہ سوچتے ہیں اور کچھ زیادہ ہی تناﺅ لیتے ہیں، تو آپ اکیلے نہیں، کیونکہ شاید اکثریت کا حال ایسا ہی ہے، مگر یہ بات اچھی طرح سمجھ لیجیے کہ ایسا ہرگز نہیں کہ اِس تناو سے بچنا ناممکن ہے، نہیں، بالکل نہیں، بلکہ اِس تناو اور پریشانی سے نجات نہایت ہی آسان ہے۔

بس کرنا آپ نے یہ ہے کہ سال 2017ء کے ساتھ اُس سے جڑے منفی جذبات کو بھی خیرباد کہہ دیں اور 2018ء کو اپنے لیے زیادہ خوشگوار سال بنائیں جو کچھ زیادہ مشکل بھی نہیں۔

ایسا نہیں کہ سب مسائل حل ہوسکتے ہیں مگر چند عام چیزیں اپنانا آپ کو زیادہ پُرسکون رہنے اور خوش باش لمحات کے حصول میں ضرور مدد دے سکتی ہیں۔

تو جن کاموں پر آپ کو توجہ دینی ہے، آئیے اُس پر بات کرتے ہیں۔

خبروں سے وقفہ لیں

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

مختلف سائنسی رپورٹس سے ثابت ہوتا ہے کہ منفی خبریں ذہنی صحت پر بہت زیادہ اثرانداز ہوتی ہیں۔ تو لہٰذا کوشش کیجیے کہ اِنہیں پیچھے چھوڑیں اور خبروں کو اپنی زندگی سے کچھ عرصے کے لیے نکال باہر کریں تاکہ آپ اپنے تناﺅ کو قابو میں رکھ سکیں۔

انکار کرنا بھی عادت بنالیں

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

سال 2018ء کے آغاز پر تسلیم کرلیں کہ آپ سب کچھ نہیں کرسکتے اور ہر بات پر ’ہاں‘ کہنا چھوڑ دیں، چاہے اِس سے پیاروں کا دل کچھ دیر کے لیے ٹوٹ ہی کیوں نہ جائے، مگر دوسروں کو خوش کرنے کے لیے اپنا سکون خراب نہ کریں۔ طبی ماہرین کے مطابق لوگوں کو خوش کرنے کی عادت ذہنی صحت کو نقصان پہنچاتی ہے۔

سوشل میڈیا کو فائدے کے لیے استعمال کریں

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

طبی سائنس کے مطابق سوشل میڈیا کا بہت زیادہ استعمال ذہنی صحت کے لیے خطرناک ہے اور ضروری ہے کہ آپ اپنے نیوزفیڈ سے وقفہ لیں، مگر حقیقت تو یہ ہے کہ ہر وقت سوشل میڈیا اپ ڈیٹس جاننے والے افراد کے لیے اِن سے پیچھا چھڑانا ناممکن ہے۔ مگر فیس بک اور انسٹاگرام پر پوسٹس دیکھنا اور ترجیحات طے کرنا تو آپ کے ہاتھ میں ہے۔ تو ایسے اکاﺅنٹس سے پیچھا چھڑا لیں جو زندگی میں خوشی کی جگہ تناﺅ بڑھاتے ہیں، زیادہ مثبت مواد کو سبسکرائب کریں اور اپنے آپ کو یقین دلائیں کہ نیوزفیڈ پر کسی اور کی زندگی کا بہت چھوٹا حصہ ہی آپ کو نظر آتا ہے۔

متحرک ہوجائیں

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

ورزش کا کوئی متبادل نہیں اور طبی سائنس کے مطابق جسمانی سرگرمیوں کو معمول بنانا مزاج کو بہتر بنانے اور ڈپریشن کی علامات میں کمی میں مدد دیتا ہے۔ جسمانی سرگرمیوں کو اپنی روزمرہ کی زندگی میں شامل کرنے کی کوشش کریں اور موقع ملنے پر مختصر چہل قدمی کے لیے نکل جائیں۔

کسی مقصد کے لیے وقت نکالیں

اے ایف پی فائل فوٹو
اے ایف پی فائل فوٹو

فلاحی کاموں یا کسی ایسے مقصد جس کی آپ کی نظر میں اہمیت ہو، اُس کا حصہ بننا منفی جذبات کو دبانے میں مدد دیتا ہے۔ ان کاموں میں متحرک ہوکر آپ اپنے جذبات پر کنٹرول حاصل کرسکتے ہیں اور ذہنی بے چینی کو دور رکھ سکتے ہیں۔

پیسے نئے تجربات پر خرچ کریں

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

مانیں یا نہ مانیں ’مالی اثاثوں‘ کے بجائے ’یادیں‘، انسان کو زیادہ خوش باش بناتی ہیں، تو اپنے پیسے کہیں گھومنے کے لیے خرچ کریں اور سال کو اچھی یادوں سے بھردیں۔

زندگی کے ہر معاملے کا بجٹ بنائیں

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

اگر گہرائی میں جاکر دیکھا جائے تو مالی معاملات ہی سب کے لیے ذہنی تناﺅ کا باعث بننے والا سب سے بڑا عنصر ہے، تو اپنی آمدنی کو خرچ کرنے کے لیے بجٹ بنانا سیکھیں اور بچانے کے طریقے ڈھونڈیں جوکہ زندگی کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے۔

کسی عہد کی بجائے ہدف طے کریں

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

چھوٹے اہداف مجموعی طور پر حاصل کرنا زیادہ آسان ہوتے ہیں، تو کچھ چیزوں کا انتخاب کریں جو آپ نئے سال میں حاصل کرنا چاہتے ہوں اور پھر اُس کے حصول میں جت جائیں۔ ہر مہینے جائزہ لیں اور سوچیں کہ آپ اپنے اہداف کے کتنے قریب پہنچیں اور ان کے حصول کے لیے مزید کیا کچھ کیا جاسکتا ہے۔ اِس سے آپ کو سمجھنے میں مدد ملے گی کہ اِن کا حصول کس حد تک حقیقت پسندانہ یا ناممکن ہے۔

سونے کے معمولات بدلیں

فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا
فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا

یہ تو بیشتر افراد جانتے ہیں کہ نیند خوشی اور انسانی صحت کے لیے کتنی اہم ہے مگر کیا آپ نے کبھی سوچا کہ آپ کہاں سوتے ہیں اور اُس جگہ کو کیا اہمیت دی جانی چاہئے؟یہ بہت آسان ہے کہ اپنے بستر کو گندے کپڑوں کا مرکز یا ڈیوائسز کے استعمال کی جگہ بنادیا جائے، مگر دماغ کے لیے ضروری ہے کہ وہ اُسے سونے کی جگہ سمجھے اور اگر آپ وہاں دیگر سرگرمیاں کریں گے تو دماغ کے لیے ایسا کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔ تو سونے کی جگہ کو اُسی مقصد کے لیے استعمال کیجیے اور اپنی نیند کے معیار میں فرق محسوس کریں۔

اپنے پست حوصلوں کو بلند کریں

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

یہ خیال کہ کسی بھی کام کے لیے آپ بہتر نہیں، درحقیقت آپ کے اپنے ذہن کا شاخسانہ ہوتا ہے۔ ایسا اکثر اُس وقت ہوتا ہے جب آپ کو ملازمت میں ترقی ملے یا کسی نئی ذمہ داری کے لیے چنا جائے، جس سے بہت زیادہ ذہنی بے چینی پیدا ہوتی ہے۔ تو اِس ذہنیت سے باہر نکلنا آپ کے اپنے ہاتھ میں ہے اور یہ طے کرنا ضروری ہے کہ کامیابی اور ناکامی کی آپ کی نظر میں کتنی اہمیت ہے۔

اپنی زندگی میں موجود زہریلی شخصیات کو شناخت کریں

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

آپ کے احباب کا حلقہ آپ کے جذبات پر اثرانداز ہوتا ہے، اور یہ جان لیں کہ تناﺅ چھوت کی طرح ہوتا ہے جو ایک سے دوسرے فرد میں منتقل ہوتا ہے اور ایسا ہی معاملہ خوشی کا بھی ہے۔ تو دیکھیں ایسے کون سے افراد ہیں جو آپ کی زندگی میں تناﺅ کا سبب بن رہے ہیں اور اُن سے کیسے چھٹکارا پایا جائے یا نمٹا جائے۔

اپنی ذات کو ترجیح دیں

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

درحقیقت زندگی میں آپ ہر ایک کو خوش نہیں کرسکتے، جس ایک فرد کو آپ خوش کرتے ہیں وہ آپ خود ہیں۔ تو اپنے آپ سے عہد کریں کہ نئے سال میں دیگر کے مقابلے میں اپنے جذبات کو ترجیح دیں گے۔